کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں اجلاس ، انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 14 نومبر 2014 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلاس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا جو 15 نومبر سے شروع ہوگی جو 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو خصو صی مہم وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کی ان گیا رہ یونین کونسلوں میں خصو صی طور پر شروع کی جا رہی ہے جہا ں پولیو کیسز موجود ہیں۔اور ان علا قوں کو پولیو کے خطرات سے دورچار علاقے تصور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ورکرز ، سپروائز ، کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ ، سیکورٹی کو یقینی بنا نے کے لئے پولیس کی تعیناتی سمیت لمحہ بہ لمحہ عملدآمد کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس چھ گھنٹے تک جاری رہا ۔جس میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ،بلدیہ عظمیٰ کے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ظفراعجاز ایس ایس پی اعجاز ہاشمی،، تمام متعلقہ ٹا ؤن ہیلتھ افسران،اور دیگر متعلقہ افسران مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کو موثر بنانے کے لئے جن علاقوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے ان علاقوں کے معتبر و معزز افراد کا تعاون حا صل کیا جا ئے گا اور ان کی شرکت سے انسداد پولیومہم پر عملداامد کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا جن علاقوں میں پو لیو کے قطرے پلانے میں رکاٹیں ہیں اور جہا ں لو گ تعاون نہ کر نے کا احتمال ہے یا پولیو پلانے سے انکار کر نے کا احتمال ہے۔

وہا ں تر جیحی طور پر خصو صی پولیس کا عملہ متعین کیا جا ئے گا جبکہ ضرورت پڑی تو پولیس رینجرزسے بھی مدد لے گی۔ اجلاس میں پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں ، یونین کونسل میڈیکل آفیسرز، ٹاؤن ہیلتھ آفیسرز اور دیگر عملہ کو سیکورٹی فراہم کرنے اور پولیو کے قطرے پلانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔اجلاس میں جن یونین کونسلوں میں مکینوں کی جانب سے تعاون نہ کر نے کا احتمال ہے ان کی نشاندہی کی گئی ۔

اور فیصلہ کیا گیا کہ ان علاقوں میں سیکورٹی کے خصوصی اور تر جیحی اقدامات کئے جائیں گے۔یہا ں دوگنی سیکورٹی کا عملہ متعین کیا جا ئے گا۔جن یونین کو نسلوں میں مہم شروع کی جارہی ہے ان میں ضلع شرقی گڈاپ ٹاؤن میں گجر یونین کونسل ، ضلع غربی گڈاپ ٹاؤن میں سونگل یونین کونسل اور منگھو پیر یونین کونسل ،ضلع غربی ٹاؤن بلدیہ میں اتحاد ٹاؤن یونین کونسل ، ٹاؤن اورنگی میں چشتی نگر یونین کونسل اور سا ئٹ ٹاؤن میں اسلامیہ کالونی یونین کونسل ضلع وسطی لیاقت آباد ٹاؤن یونین کونسل، ضلع ملیر ٹاؤن بن قاسم میں ریہٹری یونین کونسل ٹاؤن لانڈھی یونین کونسل مظفرآباد اور مسلم آباد یونین کونسل اور ضلع کورنگی ٹاؤن کورنگی میں چکرا گوٹھ یونین کونسل شامل ہیں۔

ان یونین کونسلوں میں دو لاکھ 43 ہزار 307 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کے لئے 692 ٹیمیں متعین کی ہیں ان کے لئے 159 ایریا انچارجز فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ 25 یونین کونسل میڈیکل افسران کو متعین کیا گیا ہے۔ اس طرح 876 پولیو ورکرز اور سپر وائزرز انسداد خصوصی انسداد پولیو مہم میں فرائض انجام دیں گے ۔پولیو ورکرز اور سپر وائزرز کی نگرانی ٹاؤن ہیلتھ افسران کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر ظفر اعجاز انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ہیلتھ افسران کے انچارج ہوں گے اور پو لیو کے قطرے پلانے کی مہم کے نگرانی کریں گے۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس پی اعجاز ہاشمی سیکورٹی کے سلسلہ میں پولیس کے عملہ کی تقرری کو یقینی بنائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ان پو لیس اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی جن کی حدود میں انسداد پولیو مہم شرو ع کی جارہی ہے۔

یہ تھانے اپنے اپنے حدود میں متعلقہ یو نین کونسل میں مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گجر یونین کونسل میں سہراب گوٹھ اور نیو انڈسٹریل ایریا تھانے، منگھو پیر یو نین کونسل کے لئے منگھو پیر اور سرجانی ٹاؤن تھانے، مظفرآباد یونین کونسل میں قائدآباد تھانہ، مسلم آباد یو نین کونسل میں قائدآباد تھانہ، سونگل یو نین کونسل میں گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن تھانے، اتحاد ٹاؤن میں اتحاد ٹاؤن اور سعید آبا د تھانے، چشتی نگر یو نین کونسل میں اقبال مارکیٹ تھانہ، اسلامیہ کالونی یونین کونسل میں پیر آباد تھانہ، ریڑہی یونین کونسل میں سکھن اور ابراہیم تھانے ، فردوس کالونی یونین کونسل میں گلبہار تھانہ اور چکرا گوٹھ یو نین کونسل میں زمان ٹاؤن تھانہ شامل ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس انسداد پولیو مہم کے لئے فور ی طور پر ہنگامی منصوبہ تیار کرے گی اور مہم شروع ہو نے سے قبل کمشنر کو پیش کرے گی۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مہم کے تینوں روز پولیو قطرے پلانے کا کام ختم ہو نے کے بعد روزانہ کمشنر کراچی کے دفتر میں رات آٹھ بجے کمشنر کراچی کی صدارت میں جائزہ اجلاس ہو گا جس میں ہر روز کی کار کردگی کا جا ئزہ لیا جا ئے گا تاکہ ہر روز کے تجربہ کی بنیا د پر مہم کو اگلے روز زیادہ مو ثر اور بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں تمام یونین کونسل میڈیکل افسران، پولیو ورکرز ، ٹاؤن ہیلتھ افسران ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنر ز شر کت کریں گے۔انسداد پولیو مہم میں ہر روز صبح نوبجے سے شام چار بجے تک پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ورکرز اور سپروائزرز اور پو لیس کا عملہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک مقررہ جگہ پر پہنچ جا ئے گا۔ مہم کے انچارج ڈاکٹر ظفر اعجاز صحت کے عملہ کو جبکہ ایس ایس پی اعجاز ہاشمی پولیس کے عملہ کو بر وقت مقررہ جگہ پہنچنے کو یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ز کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے اور پولیو مہم میں شامل عملہ کی مدد کریں گے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ ٹاؤن ہیلتھ افسران سے رابطہ میں رہیں گے۔ اور انھیں ہر ممکنہ معاونت فراہم کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ پولیو ورکرز، سپر وائزرز، دیگر مہم میں شامل اہلکار اور نمائندے اور شہر ی اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی مد د یا شکایت کے لئے کمشنر کراچی کنٹرول روم نمبر 02199203443 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی