عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنوں میں عوامی شرکت نے ثابت کردیا کہ عوام دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں، موجودہ حکمران اقتدار کے اخلاقی جواز سے محروم ہوچکے ہیں،پاکستان کو خطرات و بحرانوں سے نکال کر مستحکم و خوشحال بنانے اور عوام کی تکالیف ، مسائل و مصائب کا خاتمہ کرکے ایکبار پھر انہیں امن ، انصاف ، روزگار ، تعلیم اور صحت دیں گے ،آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدرپرویز مشرف کا مٹیاری میں اے پی ایم ایل کے کنونشن سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 20:31

کراچی/مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدرپرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے انتخابی دھاندلی کیخلاف طویل ترین دھرنوں اور جلسوں میں عوامی شرکت و شمولیت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں، موجودہ حکمران اقتدار کے اخلاقی جواز سے مکمل طور پر محروم ہوچکے ہیں،پاکستان کو خطرات و بحرانوں سے نکال کر مستحکم و خوشحال بنانے اور عوام کی تکالیف ، مسائل و مصائب کا خاتمہ کرکے ایکبار پھر انہیں امن ، انصاف ، روزگار ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد ر،یہ جماعت اور میں خودفلاح عوام و پاکستان کیلئے مکمل طور پر سیاست میں فعال ہوچکاہوں ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو مٹیاری میں ہونے والے اے پی ایم ایل کے کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات انتہائی خراب ہیں اور اگر درست قیادت کے حوالے ملک کی باگ ڈور نہ کی گئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ و خطرہ ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کو خطرات و بحرانوں سے نکال کر مستحکم و خوشحال بنانے اور عوام کی تکالیف ، مسائل و مصائب کا خاتمہ کرکے ایکبار پھر انہیں امن ، انصاف ، روزگار ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے میں نے آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی اور اب یہ جماعت اور میں خودفلاح عوام و پاکستان کیلئے مکمل طور پر سیاست میں فعال ہوچکے ہیں کیونکہ عوام کو میری ضرورت ہے اور اب عوام کا یہ فریضہ ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل اور ایکبار پھر میرے سابق دور اقتدار جیسے امن وخوشحالی کے حصول اورپاکستان کومستحکم ، ترقی یافتہ و پر امن ریاست بنانے کیلئے میرا بھرپور ساتھ دیں ۔

اے پی ایم ایل سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مطابق صوبائی کنونشن سے پرویز مشرف کے علاوہ مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد ، صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی اور سندھ کے جنرل سیکرٹری شاہد قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی