بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی کے 16 ٹائونز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/11/2014 - 13:47:20 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 13:31:26 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 13:30:06 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 13:26:31 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 11:45:08 وقت اشاعت: 24/11/2014 - 11:09:02 وقت اشاعت: 23/11/2014 - 20:31:54 وقت اشاعت: 23/11/2014 - 19:22:03 وقت اشاعت: 23/11/2014 - 17:34:48 وقت اشاعت: 23/11/2014 - 17:28:07 وقت اشاعت: 23/11/2014 - 17:24:32

کراچی کے 16 ٹائونز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) کراچی کے سولہ ٹاؤنز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، کئی علاقوں میں مہم تاخیر کا شکار ، پانچ لاکھ پچھتر ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ شہر قائد کے سولہ ٹاؤنز کی چھیاسی یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے ، چھبیس نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران پانچ لاکھ پچھتر سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ایک ہزار سات سو چھ رضاکار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ کئی علاقوں میں سیکورٹی نہ ملنے اور رضاکار ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث مہم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

24/11/2014 - 11:09:02 :وقت اشاعت