معاشرے سے عدم برداشت، شدت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صوبائی حکومت خواتین کے خلاف تشدد، امتیازی رویوں اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کرنے سے متعلق سول سوسائٹی کی تجاویز کا نہ صرف خیر مقدم کرے گی ، اس حوالے سے موثر قانون سازی اور اقدامات بھی اٹھائے گی، معاشرے میں شدت پسندی عدم برادشت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے سیاسی قوتوں، سول سوسائٹی، میڈیا، وکلاء اور دانشوروں سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، غربت میں کمی لائے بغیر، تعلیم،صحت سمیت دیگر معاشی اشاریوں کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کافورم سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ معاشرے سے عدم برداشت، شدت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل ایڈوائزری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کے خلاف تشدد، امتیازی رویوں اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کرنے سے متعلق سول سوسائٹی کی تجاویز کا نہ صرف خیر مقدم کرے گی بلکہ اس حوالے سے موثر قانون سازی اور اقدامات بھی اٹھائے گی، معاشرے میں شدت پسندی عدم برادشت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے سیاسی قوتوں، سول سوسائٹی، میڈیا، وکلاء اور دانشوروں سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، غربت میں کمی لائے بغیر، تعلیم،صحت سمیت دیگر معاشی اشاریوں کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی اگر معاشی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے گی، تو ہم ترقی یافتہ دنیا اور اپنے معاشی مسائل کا کس طرح مقابلہ کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کے نتیجہ میں تعلیم کے حصول کے رحجان میں بہتری آرہی ہے، رواں سال ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے دو ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، درخواست دینے والے تمام طلباء کی فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی معیاری تعلیم کے حصول کے لیے مواقعوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی بڑے اور نامور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں کے ساتھ تعلیمی میدان میں مقابلہ کر سکیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عورت فاؤنڈیشن اندرون بلوچستان خواتین کی معاشی حالت کی بہتری کے لیے ریسرچ کر کے تجاویز صوبائی حکومت کو ارسال کریں، حکومت ان تجاویز کی روشنی میں ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی