بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنا کر دم لیں گے ،ہماری جدوجہد غریب ومحکوم اقوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،

صوبے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے کام کیا جارہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 1 دسمبر 2014 21:11

تمبو ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنا کر دم لیں گے ہماری جدوجہد غریب ومحکوم اقوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے کام کیا جارہا ہے کرپشن بدعنوانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اب ترقیاتی منصوبے کاغذوں میں نہیں زمین پر بھی موجود ہوں گے صوبے میں تین میڈیکل کالجز بنائے جارہے ہیں ایریگیشن کے نظام کو مربوط بنائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے تمبو منجھو شوریٰ میں جے کیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر علی حسن منجھو کی اپنے قبیلے کے ہزاروں افراد کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ڈاکٹر یسین بلوچ سردار کمال خان بنگلزئی سردار محمد اسلم بزنجو ڈاکٹر یاسمین لہڑی شمع اسحاق نصیرآباد کے صدر وڈیرہ عرض محمد عمرانی تاج بلوچ میران بخش بلوچ جاوید بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے میر علی حسن منجھو کی شمولیت کو پارٹی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں نصیرآباد میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے میر علی حسن منجھو جیسی شخصیت ملی ہے برف پگھل چکی ہے علی حسن منجھو کو پ ایا ہے اب انہیں کھونا نہیں چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد وجعفرآباد میں ایریگیشن نظام تباہ ہے ایریگیشن نظام کو بچائیں گے فنڈز کے حصول کیلئے وفاق سے مسلسل رابطے میں ہیں وزیراعلیٰ نے ڈیرہ مرادجمالی میں الاٹمنٹ اور عوام کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد سمری انہیں بھیج دیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ صوبے میں تین مزید میڈیکل کالج بنائے جارہے ہیں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے صھبت پور میں اس وقت کے نگران وزیراعظم نے صرف زبانی طور پر میڈیکل کالج کا اعلان کیا تھا جوکہ صرف اعلان تھا حالانکہ صحبت پور کا ضلع کا درجہ بھی میں نے دیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پر وااضح کردیا تھا کہ اوچ پاور پلانٹ فیز ون مقامی آباد کیلئے نوگو ایریا ہے لوگوں کو روزگار نہیں دیا گیا اور نہ ہی بجلی دی گئی فیز ٹو پر افتتاح کے موقع پر نصیرآباد جعفرآباد اور سبی کو اوچ پاور سے بجلی کی فراہمی کا اعلان کروایا آج منصوبے پر کام ہورہا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے نصیرآباد میں برانچ یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نصیرآباد میں یونیورسٹی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ڈیرہ مرادجمالی میں ہیپاٹائٹس سینیٹر بنانے ٹرانسفارمرز دینے کا اعلان کیا اور موقع پر ہی متعدد سکولوں کو ہائی مڈل کا درجہ دینے کے احکامات جاری کئے وزیراعلیٰ نے معراج عمرانی اور کمسن بچوں وخواتین ک ے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین کو قتل کرنے والے بلوچ نہیں ہوسکتے قاتل کوئی بھی ہیں ڈی آئی جی اور ڈی پی او کو کہتا ہوں کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیر حاضریاں برداشت نہیں کرینگے عوام معززین معتبرین سے اپیل کرتاہوں کہ وہ غیر حاضر اساتذہ کے بارے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کرین منشیات کے اڈوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور پولیو ویکشینین مہم میں عوام حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو پرامن صوبہ بنائیں گے عوام وک تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے بلوچستان کو خوشحال صوبہ بنا کر دم لین گے نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے انہوں نے کہاکہ کرشن اور بدعنوانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اب ترقیاتی منصوبے کاغذوں کی زینت نہیں بنیں گے بلکہ وہ زمین پر عوام کو نظر آئیں گے انہوں نے کاہکہ ہیرو نہیں بلکہ سیاسی ورکر ہوں اور اپنے صوبے کے غریب ومظلوم اور محکوم اقوام کی خدمت کرنے آیا ہوں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط