پنجاب میں تعلیم کی بجائے کرپشن کوفروغ دیا جارہا ہے، ڈاکٹر نبیلہ طارق

بدھ 3 دسمبر 2014 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ممتازسیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کی بجائے کرپشن کوفروغ دیا جارہا ہے ۔رشوت وصولی کی ویڈیومنظرعام پرآنے کے باوجودرانامشہود احمدخاں سے وزرات تعلیم کاقلمدان واپس نہیں لیا گیا،الٹا موصوف کوسرکاری تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعوکیا جاتا ہے۔ایک رشوت خوروزیرتعلیم کواپنے تعلیمی اداروں میں دیکھ کریقیناطلبہ وطالبات پربرااثر پڑتاہو گا۔

نااہل حکمران ہماری طلبہ برادری کوکیا درس دے رہے ہیں ۔رشوت خوروں کواہم سرکاری عہدوں پربٹھانا قومی المیہ ہے ۔پنجاب سے بدعنوانی ختم کرنے کادعویٰ کرنیوالے رانامشہوداحمدخاں کوانصاف کے کٹہرے میں کیوں لے کرنہیں آتے ۔ بدعنوانی ایک جرم ہے ،اس کاارتکاب کرنیوالے کوسخت سے سخت سزاملنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں اپنے رابطہ آفس میں طالبات کے ایک وفد سے بات چیت کررہی تھیں ۔

ڈاکٹرنبیلہ طارق نے مزید کہا کہ ریاست کے مفادات کسی مصلحت پسندی کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ہرمجرم کوسزادی جائے خواہ وہ کوئی بھی ہوورنہ قانون کی حکمرانی کاخواب چکنا چورہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہادخادم پنجاب کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اوروہ بے بس ہیں ۔جوحکومت ایک صوبائی وزیر کوبدعنوانی کے ارتکاب پربرطرف نہیں کرسکتی اسے میرٹ اورانصاف کی دہائی دینے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی