سعودی عرب، وقت پر اذان نہ دینے پر بنگلہ دیشی قتل ،

مقامی موذن کے ہاتھوں مسجد میں ہی ایک بھارتی بھی زخمی،ملزم ذہنی مریض،گرفتارکرلیا،پولیس

جمعرات 11 دسمبر 2014 19:15

سعودی عرب، وقت پر اذان نہ دینے پر بنگلہ دیشی قتل ،

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سعودی عرب کی ایک مسجد میں بر وقت اذان نہ دینے پر مقامی موذن نے گولی مار کر ایک غیر ملکی ایشیائی موذن کو ہلاک اور دوسرے غیر ملکی کو زخمی کر دیا ۔ہلاک کیے گئے 32 سالہ محمد رفیق تاج الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ جبکہ زخمی بھارت کا رہنے والا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض سے تیس کلو میٹر دور ضلع مجماح کے قصبے اورتاویہ کی مسجد میں پیش آیا ۔

جب پولیس ایک شہری کی طرف سے کی گئی فون کال پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ محمد رفیق تاج الاسلام خون میں لت پت پڑا تھا جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والا کارکن زخمی پڑا تھا۔ بھارتی کارکن کو دو گولیاں لگی تھیں۔ اب اس کا شاہ خالد ہسپتال میں علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے زخمی کا نام ظاہر نہیں کیا ۔

مسجد اور قصبے سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری ہی عام طور پر نماز کے لیے مسجد میں اذان دیا کرتا تھا۔ لیکن وہ مقررہ وقت پر اذان عصر نہ دے سکا۔ اس وجہ سے مسجد کا مقامی موذن غصے میں آ گیا۔ درایں اثنا بنگلہ دیشی سفارت خانے میں موجود لیبر قونصلر محمد سرور عالم نے بتایا ہے کہ مقتول کچھ عرصے سے مسجد میں ایک کارکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔

اس کا تعلق ڈھاکہ سے 55 کلومیٹر دور ضلع شریعت پور سے تھا۔ بنگلہ دیشی سفارت خانہ نے مقتول محمد رفیق تاج الاسلام کے اہل خانہ کو اس افسوسناک واقعے کی اطلاع کر دی ہے اور اس کی لاش ملک پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ادھر سعودی پولیس نے قاتل سعودی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سعودی قاتل ذہنی عارضے میں مبتلا ہے۔ وہ ایک مقامی ہسپتال سے علاج بھی کراتا رہا ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی