ملک بھر کے تمام علماء کرام جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت،

حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کے فیصلہ کا خیرمقدم ، معصوم بچوں کا بیہمانہ قتل اسلام کے منافی ہے، قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی ، ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے،علماء کرام

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ملک بھر کے تمام علماء کرام نے اپنے جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے عین مطابق قرار دیا ہے ۔ملک بھر کی تمام مساجد میں علماء کرام نے سانحہ پشاور کو اپنے خطبات میں خصوصی ذکر کیا اور معصوم بچوں کے بیہمانہ قتل کو اسلام کے منافی قرار دیا۔

علماء کرام نے قرآن پاک اور احادیث کی روشنی میں بتایا کہ قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔علماء کرام نے کہا کہ قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی جبکہ ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے اپنے خطبات میں یہ بھی کہا کہ پھانسی کی سزا معطل کرنے والے حکمرانوں کا بھی محاسبہ کیا جائے اور پابندی لگانے والوں کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے۔

علماء کرام نے یہ بھی کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم اور نہتے بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بچوں کا قتل عام غیر انسا نی فعل ہے ۔حکومت اس جرم کی سازش ،منصوبہ بندی اور مجرموں کو سہولت دینے والے افراد کو بھی جلد کیفرکردار تک پہنچائے تا کہ ملک میں امن کو یقینی بنایا جاسکے

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط