پاکستان میں بچوں کے دماغی و اعصابی امراض کے صرف 30 ماہرین ہیں

پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ افرادمرگی کیمرض میں مبتلا ہیں

پیر 13 فروری 2023 20:00

پاکستان میں بچوں کے دماغی و اعصابی امراض کے صرف 30 ماہرین ہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ ملک میں مرگی میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے دماغی واعصابی امراض کے ماہرین کی کمی ہے، مرگی کے علاج کے لیے اساتذہ اور والدین کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اسکول اساتذہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نیورولوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فانڈیشن کے زیر اہتمام مرگی کے عالمی دن کے حوالے سے آرٹ کمپی ٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسکولز کے بچوں ، والدین اور اساتذہ کی شرکت نے شرکت کی۔

تقریب سے قائم مقام ڈائریکٹر انسپیکشن اینڈرجسٹریشن پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، نیورولوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فانڈیشن کے صدر پروفیسر محمد واسع، نیورولوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فانڈیشن سیکریٹری پروفیسر عبدالمالک، بچوں کے معروف ادیب اور استاد پروفیسر سلیم مغل سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

عثمان پبلک اسکول 4 کی طالبہ عائشہ صدیقہ نے پہلی، انسپائریکشن اسکول کلاس 8 کی کلثوم نے دوسری، انسپائریشن اسکول کی زینب مستقیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عثمان اسکول کلاس ون کے طالب علم زید بن جنید کو خصوصی انعام دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکولز محمد افضال نے کہا کہ مرگی ایک قابل علاج دماغی بیماری ہے لیکن کم علمی اور آگہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اسے جن بھوت یا آسیب کا سایہ سمجھ لیتے ہیں، آستانوں اور بابوں کی طرف چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ مرض بڑھتا چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توہمات کی وجہ مرگی کے دوروں کا علاج چپل سونگھا کر کیا جاتا ہے یا دوسرے جاہلانہ طورطریقے اپنائے جاتے ہیں، اس لیے اگر کسی کو یہ مرض لاحق ہوتو اسے ماتند دماغی و اعصابی امراض کیماہرین کے پاس جاناچاہیے۔

اس تقریب کا انعقاد بچوں، اساتذہ اور والدین میں آگہی پھیلانے کے مترادف ہے، اسکول اساتذہ اور والدین اس بیماری سے بچا اور تشخیص کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔نیورولوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فانڈیشن کے صدر پروفیسر محمد واسع نے کہا کہ پورے ملک میں بچوں کے دماغی واعصابیبیماریوں کیماہرین کی تعداد 30 جن میں سے کراچی میں 8 ہیں۔ اس وقت والدین و اساتذہ میں آگہی پھیلانے کی ضرورت ہے، بچوں میں مرگی کی علامات آغاز سے شروع ہوجاتی ہیں، بچوں میں مرگی 95 فیصد قابل علاج مرض ہے، ان کا کہنا تھا کہ مرض کی جلد تشخیص سے مریض کا دماغ بچایا جاسکتا ہے۔

بچوں کے ادیب پروفیسر سلیم مغل کا کہنا تھا کہ بچے جب بھی اچھا کام کریں تو اساتذہ اور والدین کو چاہیے ان کی حوصلہ افزائی کریں انہیں شاباش دیں،اس لیے جن بچوں نے اس مقابلے میں پوزیشن لی اور جو بچے اس مقابلے میں شریک ہوئے اور جیت نہیں سکے انہیں بھی شرکت کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی کامیابی ڈگری میں نہیں تعلیم تربیت اور صلاحیت میں تلاش کریں، بچوں کو کہانی سنائیں دکھائیں نہیں کیونکہ جب بچہ سنتا ہے تو تخلیاتی دنیا میں جاتا ہے سوچنا شروع کرتا ہے کرداروں کو آئیڈیل بناتا ہے۔

نیورولوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فانڈیشن کے سیکریٹری پروفیسر عبدالمالک نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ افرادمرگی کیمرض میں مبتلا ہیں اور اکثریت اسے جن بھوت، جادو ٹونا یا آسیب سمجھتی ہے جس کی وجہ سے ان کا درست علاج نہیں ہوپاتا۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں مرگی کی بیماری سے متعلق مقابلے کا مقصدبھی آگہی پھیلانا ہے کیونکہ بچوں کی بڑی تعداد بھی اس مرض کا شکار ہے اور بچوں میں مرگی کی بیماری کے ماہرین کی تعداد انتہائی کم ہے۔

مرگی کا شکار مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، لڑکیوں کی شادیوں نہیں ہوپاتی، اگر شادی ہوجائے تو نوبت طلاق تک آجاتی ہے، بچوں کو داخلہ نہیں دیا جاتا اور نوجوانوں کو نوکری نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیگر بیماریوں کی طرح بیماری ہے جسے دواں کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی