انار کلی بازار کے چار منزلہ پلازے میں آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس،

رش اور تجاوزات کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی ، آگ مبینہ طور پر یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بیٹریاں پھٹنے سے پلازے میں بجلی کی وائرنگ نے بھی آگ پکڑ لی ، آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ ہر طرف دھواں پھیل گیا ،کسی کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا، ایمر جنسی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اندر پھنسے رہے

پیر 29 دسمبر 2014 21:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کے مرکز میں واقع انار کلی بازار کے چار منزلہ پلازے میں آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ،ایمبولینسز اوردیگر امدادی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم رش اور تجاوزات کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیو انار کلی میں واقع چار منزلہ خالد پلازہ میں واقع ایک دکان میں مبینہ طور پر یوپی ایس میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگ گئی جسکے بعد اسکی بیٹریاں بھی دھماکے سے پھٹ گئیں جس سے پلازے میں پھیلی بجلی کی تاروں نے بھی آگ پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ پلازے میں ہر طرف دھواں بھر گیا اور کسی کوبھی باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا ۔

آتشزدگی کی اطلاع پر انار کلی اور اردو بازار کے تاجروں کی ایک بڑی تعداد پلازے کے باہر پہنچ گئی جس سے رش ہو گیا جبکہ تجاوزات کی وجہ سے بھی ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی اداروں کی گاڑیوں کو مقررہ جگہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پلازے میں کوئی ایمر جنسی راستہ نہیں بنایا گیا تھا جسکی وجہ سے لوگ باہر نہ نکل سکے ۔

امدادی اداروں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد بیرونی اطراف لگے شیشے اور دیوار توڑ کر اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا ۔ اطلاع ملنے پر کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال‘ ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان ‘ سی سی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔

ڈی سی او لاہور کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آتشزدگی کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے سوگواروں خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد کے مطابق اس واقعے کے بعد کل 13افراد کو لایا گیا جن میں سے 12 جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک زخمی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کی ہلاکت بظاہر دم گھٹنے سے ہوئی تاہم انکے جسم بھی جھلسے بھی ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط