پشاور،سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال، احتجاجی دھرنا دیا،
صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا زیادہ تردیرتک جاری نہ رہ سکا،سیکورٹی فورسز کا سڑک کھولنے کاحکم ،پشاورمیں ڈکٹروں کی جانب سے احتجاج کا کئی عرصے سے جاری ، مریض دربدر ہونے لگے
بدھ 7 جنوری 2015 21:20
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ردبدل کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے ،ڈاکٹرزلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جمع ہوکر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تاہم وہ زیادہ تردیرتک دھرنا جاری نہ رکھ سکے،سیکورٹی فورسز نے انہیں فی الفور سڑک کھولنے کاحکم دیااورڈاکٹرزپرآمن طورپر واپس روانہ ہوگئے تاہم اس احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں موجود مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،دوردراز سے آئے ہوئے مریض ڈاکٹروں کوبدعائیں دیتے رہے،بدھ کے روز پشاورکے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کی اورہسپتالوں سے نکل کر خیبرروڈ پر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ۔
ڈاکٹروں کاموقف تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیا جانے والاقانونی مسودے میں ردبدل کیاگیا ہے ،ڈاکٹربرادری کیساتھ جومعاہدہ ہوا تھا اس پر عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ اس کے برعکس مسودے کوقانونی شکل دی جاری ہے جوہمیں کسی صورت قبول نہیں۔(جاری ہے)
پشاورمیں ڈکٹروں کی جانب سے احتجاج کا یہ سلسلہ پچھلے کئے عرصے سے جاری ہے جس کا تمام تر نقصان سرکاری ہسپتالوں میںآ نے والے غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کوہوتا ہے۔
بدھ کوہونیوالے احتجاج کے باعث بھی سینکڑوں مریض علاج معالجے کی سہولیات کے لئے تڑپتے رہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مریضوں کاکہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرزلاکھوں روپے تنخواہیں بھی لے رہے ہیں اوراس کے باوجود بھی غریب مریضوں کی علاج معالجے کی بجائے ہڑتالوں میں مصروف ہیں،اس موقع پر ہسپتال میں موجود بعض مریضوں نے ڈاکٹروں کوبدعائیں بھی دیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر