علمائے دین اور پاکستان ہلالِ احمر کے درمیان عطیہ ء خون اور پولیو سے بچاوٴ کے حفاظتی ٹیکوں کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام تمام حفاظتی تدابیر اور امتناعی ضابطوں کی اجازت دیتا ہے جن سے تحفظ انسانیت کو یقینی بنایا جائے؛مفتی منیب الرحمن، قاری حنیف جالندھری، مفتی عبدالمالک و دیگرکا خطاب

ہفتہ 7 فروری 2015 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) میثاقِ انسانیت کی غرض سے پاکستان ہلالِ احمر اور اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مابین ہونیوالے میثاقِ انسانیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علمائے کرام عطیہ ء خون، رضاکاریت اور پولیو سے بچاوٴ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی آگاہی میں ہلالِ احمر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔میثاقِ انسانیت کے چارٹر پر دستخط کرنیوالوں میں پاکستان ہلالِ احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہٰی، تنظیم المدارس اہلِ سنت کے صدر مفتی منیب الرحمن، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ قاری محمدحنیف جالندھری، رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صدر علامہ مفتی عبدالمالک، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے علامہ محمد یونس، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی اور پاکستان مدارس ایجوکیشن کے بورڈ ممبر مفتی عبدالقوی شامل تھے۔

(جاری ہے)

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہلالِِ احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہٰی نے تمام علمائے کرام کا پاکستان ہلالِ احمر پر اعتماد کرنے اور فلاحِ انسانیت کے چارٹر پر دستخط کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سعید الہٰی کے مطابق اس چارٹر کی مدد سے مساجد اور مدارس کے لاکھوں طلباء میں عطیہء خون، رضاکاریت، اور پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی پیدا ہوگی۔

ڈاکٹر سعیدالہٰی کے مطابق پاکستان ہلالِ احمر وہ واحد ادارہ ہے جو بلا امتیاز مذہب و نسل انسانیت کی فلاح اور خدمت کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چارٹر کے مطابق پاکستان ہلالِ احمر مدارس اور مساجد کو فرسٹ ایڈ کی تربیت اور فرسٹ ایڈ باکسز فراہم کرے گا اور یہ مدارس اور مساجد پاکستان ہلالِ احمر کے فرسٹ ایڈ مراکز کے طور پر کام کریں گے۔

مزید براں اِن مدارس کے طلباء کا نام بطور رضاکار اور بلڈ ڈونر کے درج کیا جائیگا جوکسی بھی ناگہانی آفت کے دوران خدمات سرانجام دیں گے۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام کے مطابق انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی بہتر کام نہیں ہوسکتا اور پاکستان ہلالِ احمرصحیح معنون میں فلاحِ انسانیت کا کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان ہلالِ احمر کے اس اقدام کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ اِن اقدامات سے صحت کے مسائل سے متعلق غلط تصورات سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔قاری حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام رضاکاریت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ہم دُکھی انسانیت کیلئے اٹھائے گئے پاکستان ہلالِ احمر کے تمام اقدامات کو قابلِ تحسین سمجھتے ہیں۔

علامہ مفتی عبدالمالک کے مطابق فلاحِ انسانیت کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اِس وقت اشد ضرورت ہے۔ علامہ محمد نونس نے کہا کہ یہ مشترکہ کاوٴشیں دکھی انسانیت کی فلاح کے علاوہ غلط تصورات کے خاتمہ میں بھی مدد کریں گی۔علامہ سید نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام عناصر کو ساتھ مل کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صحت سے متعلقہ مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ فلاحِ انسانیت کی قرار داد ایک بہت احسن اقدام ہے اور اس سے مدارس کے طلباء میں فلاحِ انسانیت کا شعور بڑھے گا۔اِس موقع پر ہلالِ احمر کے مشیربرائے مذہبی امور محمد ضیاء الحق نقشبندی بھی موجود تھے۔پاکستان ہلالِ احمر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محبوب سردار نے علمائے کرام کے وفد کو پاکستان ہلالِ احمر کے اقدامات اور ناگہانی آفات کے دوران کئے گئے تمام آپریشنز کے بارے میں بتایا اور تمام شرکا کا اجلاس میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی