موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے لگا ۔یہ بات عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔عالمی ادارے کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں ملیریا کے 24 کروڑ 90 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2021 میں یہ تعداد 24 کروڑ 40 لاکھ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملیریا کے 94 فیصد کیسز (23 کروڑ 30 لاکھ) افریقا میں سامنے ا?ئے جبکہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں یہ بیماری بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری کے کیسز کم ہوسکیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سیلاب اور درجہ حرارت میں اضافے سے مچھروں کی نشوونما بڑھ رہی ہے جس کا نتیجہ ملیریا کے کیسز میں اضافے کی شکل میں نکل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت، نمی اور بارشوں میں آنے والی تبدیلیوں سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کو پھیلنے کا موقع ملا ہے۔رپورٹ میں انتباہ کیا گیا کہ شدید موسمیاتی رجحانات جیسے سیلاب اور ہیٹ ویوز سے بیماری کے پھیلاؤ پر براہ راست اثرات مرتب ہورہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں 5 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان میں 2021 میں ملیریا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ تھی جو 2022 میں 26 لاکھ تک پہنچ گئی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق موسموں میں تبدیلی سے طبی سروسز تک رسائی محدود ہو سکتی ہے جبکہ ادویات، ویکسینز اور دیگر اشیا کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔عالمی ادارے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اپنے علاقوں سے دیگر مقامات پر منتقل ہونے سے بھی ممکنہ طور پر ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔2022 میں ملیریا کے باعث 6 لاکھ 8 ہزار اموات ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 6 لاکھ 10 ہزار تھی۔بظاہر یہ تعداد کم ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر ملیریا سے اموات کی شرح ہر ایک لاکھ مریضوں میں 14.3 تھی جبکہ اس حوالے سے 6.6 کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی