موجودہ حکمرانوں نے اہلسنت پر مظالم میں پرویز مشرف کو بھی مات کردیا ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی،

دینی مدارس اور مذہبی طبقے کو کچلنے کی سازشیں کی جارہی ہے ، اہلسنت علماء کو چن چن کر شہید کیا جارہاہے ،صدر اہلسنت الجماعت

بدھ 4 مارچ 2015 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) پنجاب میں صوبائی صدر مولانا اشرف طاہر سمیت اہلسنت رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اہلسنت پر مظالم میں پرویز مشرف کو بھی مات کردیا ہے ن لیگ اپنی سابقہ روش پر آگئی ہے دینی مدارس اور مذہبی طبقے کو کچلنے کی سازشیں کی جارہی ہیں کراچی سمیت ملک بھرمیں اہلسنت علماء کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا جارہاہے جس کی وجہ سے عوام اہلسنت میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے مولانا اشرف طاہر سمیت تمام بے گناہ اہلسنت رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے اہلسنت کو دبانے کے لئے پولیس گردی کی بدترین روایات قائم کی جارہی ہیں دہشت گردی ،فرقہ واریت کے خلاف جدو جہد کرنے والے امن پسند علماء کرام کیخلاف جھوٹے مقدمات اوربلاجوازگرفتاریاں قومی ایکشن پلان کے خلاف سازش ہیں کراچی ،اسلام آبادسمیت ملک کے دیگر شہروں میں تسلسل کے ساتھ اہلسنت علماء کرام و کاکنوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایا جارہاہے ہم آئے روزانہ جنازے اٹھارہے ہیں اسکے باوجودہمارے قائدین ملک کی سلامتی واستحکام خاطراسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنانے کیلئے پیغام امن دے رہے ہیں تو دوسری طرف پنجاب بھر میں کارکنان کو امن کا درس دینے والے اورصبر کی تلقین کرنے والے محب وطن امن پسند قائدین کو گرفتار کیا جارہا ہے یہ کیسا انصاف ہے کہ قتل بھی ہم ہو رہے ہیں اور مجرم بھی ہمیں ہی ٹھہرایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے مجلس وحدت المومنین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ قائدپنجاب علامہ اشرف طاہر کی بلاجوازگرفتاری قابل مذمت ہے علامہ اشرف طاہر کو ہمیشہ امن پالیسی پر عمل پیرا اور کارکنان کو صبر کا درس دیتے ہی سناہے ایسی محب وطن پر امن قیادت کو بلاجواز گرفتار کرنا سراسر نا انصافی پر مبنی عمل ہے اہلسنت علماء کرام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کیا ہے اس کے باوجود ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جارہاہے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلا جواز گرفتار پرامن قائدین ذمہ داران اور کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے یہ پر امن شہریوں کا بنیادی حق ہے ہم نے ہمیشہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیاحکومت اور ادارے بھی تعاون کا بدلہ تعاون کی صور ت میں دیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی