اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

جمعہ 29 مارچ 2024 13:24

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کے قابلے میں روپے کی قدر بڑھی ہے۔مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8.021 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی آمد کے ذریعے کا ذکر نہیں کیا تاہم انٹربینک مارکیٹ کے ڈیلرز نے بتایا کہ مرکزی بینک کی جانب سے بینکنگ مارکیٹ سے ڈالر خریدے جا رہے ہیں۔

اسی مدت کے دوران ملک کے پاس موجود کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے، جس میں سے 5 ارب 40 کروڑ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔دوسری جانب، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو کر 278 روپے 3 پیسے ہو گئی، یہ ماہرین مارکیٹ کے لیے باعث تشویش ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی خراب صورتحال اور بڑے تجارتی خسارے کے باوجود کب تک شرح تبادلہ مستحکم رہے گی۔

(جاری ہے)

حکومت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی آخری ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط وصول کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ رابطے میں ہے، اس رقم کی متوقع وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا لیکن اپریل میں یورو بانڈز کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر پھر کم ہو جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی