حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی ا ورنائب صدر اویس خان کا دورہ سٹی کالج مارکیٹ

- دکانداروں سے فرد اً فرداً مصافحہ کیااور تاجر برادری کے روز مرہ مسائل پر تبادلہ خیال

منگل 9 اپریل 2024 23:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی ا ورنائب صدر اویس خان کا دورہ سٹی کالج مارکیٹ ، دکانداروں سے فرد اً فرداً مصافحہ کیااور تاجر برادری کے روز مرہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے صدر ایوان کے دورے پر خوشی کااظہا رکرتے ہوئے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی مینجمنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، صدر عدیل صدیقی نے تاجروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایچ سی سی آئی تاجروں کا مستند پلیٹ فارم ہے ۔

دکانداروں نے بتایا کہ کلا تھ مارکیٹ اور گلاس بینگلز مارکیٹ حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے چھو ٹے بڑے شہروں سے بیو پا ری گلاس بینگلز اور کپڑے کی خریداری کے لئے آتے ہیں ، جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے جو کہ یہاں کی مارکیٹوں سے شاپنگ کرتی ہے ، واسا کے سینیٹری ورکرز کی غفلت سے مارکیٹ سے متصل گند ا نالا اور مین ہول اوور فلو ہونے سے مرکزی شاہراہ پر پھسلن اور کیچڑ کی وجہ سے دکانداروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنرل مرچنٹس کے صدر محمد راشد قریشی نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی نے یہاں کے دکانداروں کو بہت سے پیچیدہ مسائل حل کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے پہلے کے مقابلے میں دکانداروں کو حیسکو ، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی کے حوالے سے بہت سہولیات میسر آ چکی ہیں ، میں صدر عدیل صدیقی کا شکریہ اداکرتا ہوں اور انہیں یہاں کے دکانداروں کی طرف سے عمرہ ادائیگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔

صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ شہر کی دوسری تجا رتی مارکیٹوں کی مرکزی شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی شکایات بھی ملی ہیں ، واسا بالکل ناکارہ ادا رہ بن چکا ہے ، حیدرآباد کی تاجر برادری حکومت کو ساٹھ ارب روپے ٹیکس ادا کرتی ہے ، حکومت سندھ حیدرآباد کے تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی پیکج مہیا کر ے ، وزیر اعلیٰ سندھ واسا کو واٹر بو رڈ کاروپو ریشن کا درجہ دے کر اصلاحات کے عمل کو شروع کریں ، واسا میں بائیومیٹرک سسٹم رائج کیا جائے ، سینیٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، فلٹریشن پلانٹ کی حالت بہتر بنائی جائے کیونکہ پانی زندگی ہے،واٹر سپلائی لائنوں کی توڑ پھو ڑ کے لئے سخت قانون بنایا جائے، واٹر بو رڈ کارپو ریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں منتخب نمائندوں ،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور شہر کی سماجی شخصیات کو نمائندگی دی جائے تاکہ سب مل کر واسا کی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔

پانی کے غیر قانونی کنکشن بلا تفریق ختم کر کے ریکوری کے لئے قانون سازی کی جائے واجب الادا بلوں کی ریکوری کے لئے عوام کو جرمانے ختم کرنے اور قسطوں کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ ادارے کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ قبل ازیں سٹی کالج روڈ کی نو ٹریڈ یونین کی طرف سے خواتین خریداروں کو دیئے گئے افطار عشائیہ میںصدر ایوان عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ، میزبان شکیل خانزادہ نے صدرایوان عدیل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افطار عشائیہ کا اہتمام یہا ں کی نو ٹریڈ یونین ہر سال خریدار خواتین کے لئے مشترکہ طو رپر کر تی ہیں آپ نے افطار عشائیہ میں یہاں کے دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

تقریبمیں حیدرآباد چیمبر کے اراکین احسن ناغڑ ، مقصود احمد چوہان ، افضال چوہان ، انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنرل مرچنٹس کے چیئر مین ایوب راجپوت ، جنرل سیکریٹری جاوید مشتاق ، چیئر مین سپریم کاؤنسل ساجدراجپوت سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی