چینی کی برآمد کو ملک میں چینی کی قیمت کے استحکام سے جوڑا جائے گا،شوگر ایڈوائزری بورڈ

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار جناب وسیم اجمل چوہدری نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام، صوبوں کے نمائندوں اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا کرشنگ سیزن 2023-24 میں چینی کے مجموعی اسٹاک کی پوزیشن کا جائزہ لینا اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ملک میں دستیاب اضافی چینی کے سٹاک کو برآمد کرنے کے لیے پیش کردہ تجویز کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست عوام پر اثر پڑتا ہے۔

ہمیں ایکسپورٹ کے آپشن پر غور کرنے سے پہلے چینی کی مقامی مانگ کو پورا کرنا چاہیے۔ ایکسپورٹ کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت کے استحکام سے جوڑنے کی تجویز دی گئی۔ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ایک ایسا طریقہ کار وضع کریں گے جس کے ذریعے ملک میں پیدا ہونے والے اضافی اسٹاک کو برآمد کرنے سے پہلے چینی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائےگا۔

صوبے اور پی ایس ایم اے اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز تک مقامی مارکیٹ میں چینی کی بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنائیں گے۔ چینی کی برآمد پر کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل چینی کے دستیاب ذخیرے، جس میں چقندر سے چینی کی متوقع پیداوار اور صوبوں سے برآمد کے حوالے سے سفارشات شامل ہیں، کے مستند ڈیٹا حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فورم اس ضروری غذائی اجناس کی برآمد کی سفارش کرنے سے پہلے اگلی میٹنگ میں اعداد و شمار کا دوبارہ جائزہ لے گا، تاکہ گھریلو قیمتوں اور اشیائے خوردونوش کی افراط زر، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی