چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ٹاون شپ کا دورہ کیا۔تدریسی عمل کا جائزہ لیا،یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور لیبز کا معائنہ کیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر روف اعظم نے کی یونیورسٹی میں تدریسی عمل، کارکردگی اور چیلنجز کے بارے بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ٹیکنیکل ایجو کیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور ہنر مند افرادی قوت کو روز گار کیلئے بیرون ممالک کھپانے کا پلان بنا لیا۔فنی تعلیم کے اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جائے گا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ٹیوٹا کے تین کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا انڈسٹری اور ایوان ہائے صنعت و تجارت سے اشتراک کار بڑھایا جائے اور یونیورسٹی میں تدریسی عمل کیلئے چین کے ساتھ نئے معاہدے کی دستاویزات تیار کی جائیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس،مائیکرو چیپ مینو فیکچرنگ اور سولر ٹیکنالوجی تربیت کی فراہمی پر ورکنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی لیبز میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

ٹیکنیکل گریجوایٹس کو قانونی تحفظ کی فراہمی کیلئے ایکو سسٹم ڈویلپ کرنا ضروری ہے۔نیشنل ٹیکنالوجی کونسل آف پاکستان ایکٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے پنجاب حکومت سپورٹ فراہم کرے گی۔یونیورسٹی میں ٹیکسٹائل ڈیزائنگ کے ایک سال اور دو سال کے کورسز متعارف کروانے کا پلان بھی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے یونیورسٹی میں لائٹنگ سسٹم بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے شجر کاری مہم کے حوالے سے یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔سینئر اکنامک ایڈوائزر جاویداقبال،ڈی جی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، صاحبزادی وسیمہ عمر،یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فکلیکٹی ممبران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی