تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

جمعہ 19 اپریل 2024 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اسلام آباد کی تاجر برادری اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری کی مقروض ہے، وہ نہ صرف تاجروں اور سول سوسائٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں بلکہ واٹر فلٹریشن پلانٹس اور کمپیوٹرز کی شکل میں تعلیم کے فروغ کے لیے بھی سر گرم ہیں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ بات چیئرمین فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک نے یہاں چیمبر ہائوس میں مختلف ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جوحال ہی میں عمرہ کی ادائیگی سے واپس آئے ہیں ۔

سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ اور سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی کے موجودہ صدر احسن ظفر بختاوری بغیر کسی تعصب کے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مقامی برانڈز کو فروغ دیں تاکہ بیرونی دنیا کی ثقافتی آمد کو روکا جا سکے۔گروپ لیڈر بلیو ایریا یوسف راجپوت نے احسن ظفر بختاوری کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے آئی سی سی آئی کے صدر کی غیر متزلزل حمایت کا وعدہ کیا۔

بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری کی قائدانہ خوبیاں ناقابل تردید ہیں اور تاجر برادری اس کے لیے ان کی قربانیوں کی معترف ہے۔جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز نے کہا کہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی اللہ تعالیٰ سے احسن ظفر بختاوری کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعاگو ہے کیونکہ ان کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت کی گئی ہے۔

صدر سپر مارکیٹ شہزاد شبیر عباسی نے کہا کہ تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ان کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے اس کے بیشتر مسائل حل ہوئے ہیں۔جنرل سیکرٹری جناح سپر عبدالرحمن صدیقی، صدر ناصر چوہدری، جنرل سیکرٹری G-8/مرکز عبدالغفار ، جنرل سیکرٹری I-9 مرکز ولید خالد، صدر سٹیل مارکیٹ I-9 عرفان چوہدری، خالد چوہدری، وسیم چوہدری اور دیگر نے بھی احسن ظفر بختاوری کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چھتری تلے ان کے مسائل کے حل اور تاجر برادری سے منسلک کرنے کے حوالے سے انتھک خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے احسن ظفر بختاوری کو اپنا سرپرست اور محرک قرار دیا اورہر حال میں ان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔تقریب کے اختتام پر عمرہ کی ادائیگی کرنے والے مہمانوں کو مبارکباد اور گلدستے پیش کیے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی