چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی مراکزکے دورے

پیر 22 اپریل 2024 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے زیرو ٹارلینس پالیسی کے تحت امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بشارت چکوال میں بوٹی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بشارت میں بیرونی مداخلت اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بوٹی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے متعلقہ آر آئی اعجاز احمد اور کامران عابد ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بشارت کے خلاف فوری ایف آئی آر کا اندراج اور موقع پر گرفتار کروادیا۔

سپرنٹنڈنٹ محمد وقاص امتحانی مرکز کو نااہلی پر فوری طور پر تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے شک کی بنا پر سپرنٹنڈنٹ مرکز کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قراۃ العین نے واقعہ کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے تینوں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ مزید برآں چیئرمین تعلیمی بورڈ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چوآسیدن شاہ چکوال، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کلرکہار،فوجی فاؤنڈیشن ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کلر کہارسینٹر(اے، بی)،عسکری کیڈٹ کالج کلرکہار کا دورہ کیا۔

دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ بوٹی مافیا کو ہرگز سر اٹھانے نہیں دیں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 فتح جنگ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2فتح جنگ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1فتح جنگ، گورنمنٹ کالج فار وویمن فتح جنگ،گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول (لیبارٹری، مارکنگ سینٹر) گورنمنٹ گرلز کالج اٹک(امتحانی سینٹر)، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر.1(لیبارٹری، امتحانی سینٹر)،گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول اٹک (مارکنگ سینٹر) کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے شاملِ امتحان اُمیدواران کا بیٹھنے کا پلان، امتحانی عملے کی حاضری اور روشنی کے انتظامات کو چیک کیا۔ دورے کے بعد کنٹرولر امتحانات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکنگ میں شفافیت اور میرٹ کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تمام ایگزامینر کو ہدایت جاری کردی ہیں تاکہ محنتی طلباکوان کا حق مل سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی