ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران تجارت کے فروغ کے لیے 10 ارب ڈالر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اس بات کا مظہر ہیں کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کر نے کے خواہاں ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ دونوں رہنما تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

ان ایم او یوز کا مقصد ہموار تجارتی سہولیات کی فراہمی، محصولات میں کمی اور کسٹم کے طریقہ کار کو سہل بنا کر دونوں ممالک میں تجارت اور بزنس کمیونٹی کے لیے نئے مواقع کھولنا ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے اقتصادی و ثقافتی تعلقات بہتر اور عوامی سطح پر روابط زیادہ مستحکم ہونگے جبکہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کا فروغ علاقائی استحکام اور خوشحالی میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو سکیورٹی خدشات جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارت، اقتصادی ترقی اور قریبی اقتصادی تعاون سے ان خدشات میں بھی کمی آئے گی اور ماحول بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت سے ہٹ کر یہ دورہ علاقائی مسائل کے حل اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ کھلی اور تعمیری بات چیت سے دونوں ممالک مشترکہ اہداف کی طرف پیشرفت اور اختلافات میں کمی لا سکتے ہیں۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے اور اس سے تجارت، توانائی اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا بہترین موقع میسر آیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط