سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری کام کا جائزہ لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید رفاقت، جی ایم پروجیکٹس اینڈ آپریشنز روشن ضمیر، صدام حسین اور کنسٹرکشن کنسلٹنٹ انڈسٹریز مقصود احمد کے ہمراہ ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ اور ماڈل بازار جوہر ٹاؤن میں جاری ٹینسائل فیبرک کے کام کا جائزہ لیا۔

سی ایف او نوید رفاقت نے احسان بھٹہ کو ہیڈ آفس کی عمارت اور دو ماڈل بازاروں میں کام کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹال ہولڈرز اور عوام کے فائدے کے لیے ٹینسائل شیڈ بنائے جا رہے ہیں تاکہ سورج کی روشنی اور بارش سے بچنے کے لیے سایہ دار جگہ موجود ہو،حکومت پنجاب نے گزشتہ دو سالوں میں ہیڈ آفس کی عمارت اور 5 ماڈل بازاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے 500 ملین روپے فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وحدت کالونی، چائنہ سکیم اور قصور میں تین ماڈل بازاروں کی اپ گریڈیشن کا کام گزشتہ سال مکمل ہو چکا ہے اور باقی 2 میں ہیڈ آفس کی عمارت کے ساتھ کام جاری ہے،ترقیاتی کاموں سے نہ صرف عوام کو سہولت ہو گی بلکہ لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ کی بچت ہو گی۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے ہیڈ آفس بلڈنگ اور دونوں بازاروں کے ٹینسائل شیڈز کا کام 20 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی،ٹاؤن شپ بازار میں سولر پینلز کی تنصیب کا معائنہ کیا اور اسے ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور کوالٹی کی جانچ پڑتال کے لیے روزانہ انسپکشن کرنے کے بعد رجسٹر میں اندراج کیا جائے اور سرپرائز دورے جاری رکھے جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط