غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 18:42

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈ ریاوک نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے آسٹریا کی سفیرکو پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول میسر ہے۔ترک،چائنیز اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں نے پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے،آسٹریا کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی حکومت پاکستان سے فوڈ آئٹمز،گارمنٹس،لیدر اور دیگر مصنوعات کی برآمد کا جائزہ لے۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،پنجاب میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ حکومت کی ترجیح ہے،عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر فوکس ہے،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں اور ان کی لیبز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے،پہلے مرحلے میں ٹیوٹا کے4 کالجوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شارٹ کورسز مفت کرائے جارہے ہیں۔

آسٹریا کی سفیر اینڈریاوک نے کہاکہ تجارتی وفود کے باہمی تبادلوں سے دو طرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے،آسٹریا اور پنجاب حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن،ہائیڈرو پاور اور دیگر شعبوں میں اشتراک کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا