لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعرات 2 مئی 2024 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی ٹیکس محتسب کے تعاون سے وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت لاہور چیمبر کاشف انور نے کی جبکہ اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب کے انکم ٹیکس ایڈوائزرز خالد جاوید، احمد شہاب اور ڈائریکٹر ایف ٹی او ناظم رضا نے بھی خطاب کیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تاجر برادری کے ٹیکس سے متعلق تمام تنازعات کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے پر وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیا۔کاشف انور نے کہا یہ خوش آئند ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ملک کے تمام بڑے چیمبرز میں تاجر برادری کی رہنمائی کے لیے اس طرح کے سیشنز کا انعقاد کیا اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف ٹیکس بارز اور ایس ایم ایز کے ساتھ میٹنگز بھی کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم اقدام ہیں کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد ابھی تک وفاقی ٹیکس محتسب کے کام اور اس کے فوائد سے پوری طرح آگاہ نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی ذاتی دلچسپی نے ایف ٹی او اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان بہت مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او ٹیکس سے متعلق تمام تنازعات کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔کاشف انور نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹیکس ریفنڈز اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایف ٹی او آفس کی جانب سے ٹیکس ریفنڈز کے چیک کی ادائیگی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے عمل کو مستقبل قریب میں مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ برآمدی شعبے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ ملک کو اس معاشی بحران سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور تاجر برادری اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے بشرطیکہ حکومت کی جانب سے انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ملکی اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا اور تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..