عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع ،حکومت بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج کے لیے معاونت کرے ، تاجر رہنما عثمان اشرف

اتوار 12 مئی 2024 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں ،قوی امید ہے کہ حکومت عالمی نمائش کی کامیابی اور اس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں کو ہاسپیٹلٹی پیکج میں معاونت کرے گی ، حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات کو مسابقتی بنانے بارے فوری اقدامات کی ہدایت خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر،سعید خان اور فیصل سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رواں سال اکتوبر میں لاہور میں منعقدہونے والی عالمی نمائش کی تیاریوں بارے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

عثمان اشرف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں غیر ملکی خریداروں کو نمائش میں شرکت کے لئے قائل کیا جائے ،اس سلسلے میں پیشگی خط و کتابت شروع کی جارہی ہے اور جن ممالک میں ہماری مصنوعات کی زیادہ طلب ہے وہاں وفود بھجوانے پر بھی غور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ غیر ملکی خریداروں کو بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج کی پیشکش کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ آ ئندہ دنوں میں مزید اجلاس منعقد کئے جائیں گے جن میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو باضابطہ ذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی ۔عثمان اشرف نے حکومت سے اپیل کی کہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..