سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت خورشید شاہ، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کا میاں منظور احمد وٹوکو ٹیلی فون‘ جلد صحتیابی کی دعا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بشمول اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کو ٹیلی فون کیا اور انکی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ایران کے قونسل جنرل محمد حسین بنی اسدی، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ اور رحیق عباسی نے میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات کی اور انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

پارٹی عہدیداروں جن میں ثمینہ خالد گھرکی، سہیل ملک، دیوان محی الدین، عزیزالرحمن چن، گوجرانوالہ کے ضلعی صدر اسداللہ پاپا، چوہدری محمد صدیق مہر، ٹکٹ ہولڈر این اے 95 ،حاجی بابر مہر کے علاوہ اوکاڑہ کے معززین نے بھی میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پرسوں میاں منظور احمد وٹو کی بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں انجیوپلاسٹی ہوئی تھی

Your Thoughts and Comments