فیکٹریوں کے بوائلر ز کو ڈی سیل اور جرمانہ کرنے کے اختیارات دوبارہ ڈپٹی کمشنر کو سونپے جائیں،صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس

بدھ 15 مئی 2024 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے چیمبرا ور متعلقہ محکمے مل جل کر جدوجہد کریں گے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقامصدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے محکمہ ماحولیات کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شکیل احمد انصاری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ ماحولیات کے نئے قانون سے قبل دھواں دینے والی فیکٹریوں کے بوائلر ز کو ڈی سیل اور جرمانہ کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کے پاس تھے مگر اب یہ اختیارات تحفظ ماحولیات بارے کمیشن کو سونپ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے صنعتوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے ازالہ کیلئے چیمبر متعلقہ محکموں کو خط لکھ رہا ہے جبکہ سائزنگ ایسوسی ایشن کو بھی اس سلسلہ میں قانونی چارہ جوئی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کو جرمانوں کے معاملے پر بھی از سر نو غور کرنا ہو گا تاکہ صنعتوں کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تلاش کیا جا سکے۔ شکیل احمد انصاری نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا تھا کہ بوائلر کو ڈی سیل اور جرمانے کے اختیارات دوبارہ ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کئے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین سائزنگ ایسوسی ایشن کا مؤقف تھا کہ موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے صنعتکاروں کیلئے ڈی سیلنگ کیلئے بار بار لاہور جانا مشکل ہے کیونکہ ہر چکر پر تقریباً20ہزار روپے کا خرچہ آتا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ زیادہ تر سائزنگ مالکان ممنوعہ فیول استعمال نہیں کرتے مگر چند لوگوں کی وجہ سے پوری صنعت کو سختی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی سموگ ایکٹ آنے سے قبل ڈی سیلنگ اور جرمانے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کے پاس تھے جو اب تحفظ ماحولیات بارے جوڈیشل کمیشن کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جرمانے بھی اس ایکٹ کے تحت کئے گئے ہیں مگر ان میں سے بہت سے صنعتکار جرمانے ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صنعتوں کو چلانے کے خواہاں ہیں لیکن ممنوعہ فیول استعمال نہیں کر نے دیں گے جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا