علی ناصر رضوی کے آنے کے بعد اسلام آباد میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ، احسن ظفر بختاوری

بدھ 15 مئی 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) علی ناصر رضوی کے آنے کے بعد اسلام آباد میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو نشہ اب نہیں مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ملک میں امن و امان ہو گا تو ہی معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور معیشت بحال ہو گی۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے درخواست کی کہ اسلام آباد چیمبر میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے ڈیسک قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز میرے اور میری ٹیم کیلئے گائیڈ لائینز ہیں۔

اسلام آباد پولیس بزنس کمیونٹی اور شہریوں کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔اسلام آباد پولیس یقینی بنائے گی کہ اس اعتماد کے رشتے کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے، بزنس کمیونٹی سے درخواست ہے کہ پولیس پر یقین رکھیں ۔اسلام آباد پولیس آپ کیلئے ہر وقت جاگ رہی ہے اور ہم پوری توانائی اور طاقت کے ساتھ جرائم اور مجرموں کی بیخ کنی کرنے آئے ہیں۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ اگر ہم اپنی فیملی کے ہمراہ اس وجہ سے باہر نہیں جا سکتے کہ کوئی واردات ہو جائے گی تو اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو سکتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خوف کے اس ماحول کا خاتمہ کریں ۔ہم آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں پاتے ہیں، آپ کو جوابدہ ہیں۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کا کام نہ کریں۔آپ سوال پوچھنا شروع کریں، پوچھا کریں کہ انویسٹی گیشن کا پراسس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت مشکل سے اسلام آباد کے تھانوں کی حالت کو بہتر کیا ہے اور اگلے 2 ماہ میں اسلام آباد کے تمام تھانوں کو گلبرگ کی طرح خوبصورت بنائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اسلام آباد پولیس میں سسٹین ایبل ماڈل کو اپنانے جا رہے ہیں۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ کا بھی کرمنل ہوٹل میں چیک ان یا چیک ائوٹ کرے گا تو پکڑا جائے گا۔

اسلام آباد اور صوبوں میں کرمنلز کا ڈیٹا شئیر کیا جا چکا ہے اور اسلام آباد میں چند دنوں میں کرائم کی نشاندہی کیلئے پولیس ایپلیکیشن لانچ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی 10 ٹیمیں اپلیکیشن کی مانیٹرنگ کریں گی ۔شہری کہیں بھی قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں فوری تصویر کھینچ کر اپلیکیشن پر اپ لوڈ کر دیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے سے ہی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

کاروباری افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج مکمل چھان بین کے بعد کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد تھانوں میں شہریوں کے ساتھ سلوک پر خصوصی نظر رکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے منشیات سے پاک اسلام آباد کیلئے پولیس سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور مختلف مارکیٹس میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے رضاکارانہ فورس بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علی ناصر رضوی کے حوالے سے تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ جہاں جاتے ہیں کرائم کیخلاف جنگ کرتے ہیں۔علی ناصر رضوی دبنگ پولیس افسر ہیں جو کبھی پیچھے ہٹنا نہیں جانتے۔امید ہے آئی جی اسلام آباد سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا