صنعتی، کاروباری، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے امن و امان کی بحالی ناگزیر ہے،پولیس کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا ،صدرفیصل آباد چیمبر

جمعہ 17 مئی 2024 13:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) فیصل آباد میں نئے تعینات ہونیوالیسٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سے فیصل آبادکو امن کا گہوارہ بنادیا جائے گا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کمیونٹی پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تاجر برادری پولیس کی مختلف سہولتوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ صنعتی، کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن و امان کی بحالی ناگزیر ہے اور اس سلسلہ میں پولیس کو اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے سیف سٹی کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے پولیس سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے بھی آٹھ بازاروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں مل جل کر شہر کے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔بعد میں سی پی او نے ڈاکٹر سجاد ارشد اور حاجی محمد اسلم بھلی کے ہمراہ پولیس لائن میں مختلف شعبوں اور سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار