صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے ساہیوال چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے صدر کاشف ریاض کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں انڈسٹری کے مسائل اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیوال میں منسوخ پلاٹوں کی بحالی اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔

منسوخ پلاٹوں کے مسئلے کے حل کیلئے محکمہ صنعت و تجارت کے افسران اور چیمبر کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ساہیوال میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیوٹا کے 20 کالجوں کو سینٹرز آف ایکسیلنس بنایا جائے گا۔

کالجوں اور ان کی لیبزکو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس منصوبے پر 23ارب روپے لاگت آئے گی۔ان سینٹرز آف ایکسیلنس میں عالمی معیار کے کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ساہیوال میں ٹیوٹا کے ادارے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،چیئرمین پیڈمک،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،ایم ڈی پیسک،سینئر اکنامک ایڈوائزر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار