کمشنرایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس اور مضاربہ سیکٹر کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

بدھ 22 مئی 2024 18:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے کمشنر سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن مجتبیٰ احمد لودھی نے نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ کی رونمائی کی ۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ میں نان بینکنگ فنانس اور مضاربہ کے شعبے بارے اہم ڈیٹا اور معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

سالانہ رپورٹ کی تقریب رونمائی میں مالیاتی شعبے کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق درپیش معاشی چیلنجوں کے باوجودنان بینکنگ اور مضاربہ کے شعبے نے خاص طور پر اثاثوں، منافع، منافع کی تقسیم اور ٹیکس کی ادائیگیوں کے حوالے سے نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔ اس شعبے کے اثاثے مالی سال 2023 میں بڑھ کر 158,404 ملین روپے ہو گئے جبکہ گزشتہ مالی سال سیکٹر کے مجموعی اثاثے 142,918 ملین روپے تھے تاہم مالی سال 2022 کے مقابلے میں اس سال سیکٹر کی کل ایکویٹی 55,358 ملین روپے سے کم ہو کر 51,518 ملین روپے/ایکویٹی ہو گئی ہے تاہم ایکویٹی میں کمی کے باوجود مالی سال 2023 میں اس شعبے کا مجموعی منافع 3,431 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2022 میں یہ 2,445 ملین روپے تھا ۔

(جاری ہے)

کمشنر ایس ای سی پی مجتبیٰ لودھی نے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو موثر طریقے سے فروغ دینے کے لیے نان بینکنگ کمپنیوں اور مضاربہ کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مارکیٹ شرکاء پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو بہترین مالی مصنوعات اور سروسز فراہم کریں ۔ مزید برآں انہوں نے پاکستان میں ٹیکنالوجی سے چلنے والے پلیٹ فارمز اور اسلامی مالیاتی خدمات کی زیادہ مانگ کا حوالہ دیتے ہوئے نان بینکنگ مالیاتی کمپنیوں اور مضاربہ کو تجویز کیا کہ وہ دور دراز آبادی کے طبقات تک رسائی کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی فنٹیک کاروباری ماڈلز اپنائیں ۔

قبل ازیں نان بینکنگ اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد شعیب ابراہیم نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور سیکٹر کی سالانہ رپورٹ سے اہم معلومات شیئر کیں۔ تقریب میں زیر جائزہ مالی سال کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں اور مضاربہ ممبران میں کارکردگی پر ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار