- Home
- Health
- Health News
- پولیو مہم کی طرز پر پنجاب بھر کے دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر چھ کروڑ گائے ’بھینسوں ‘بھیڑ بکریوں ..
پولیو مہم کی طرز پر پنجاب بھر کے دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر چھ کروڑ گائے ’بھینسوں ‘بھیڑ بکریوں ‘ مرغیوں اور دیگر جانوروں کو بالکل مفت حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں،سردار عاشق ڈوگر
پیر 20 اپریل 2015 16:21
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب سردار عاشق ڈوگر ‘ ایڈیشنل نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی طرز پر پنجاب بھر کے دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر چھ کروڑ گائے ’بھینسوں ‘بھیڑ بکریوں ‘ مرغیوں اور دیگر جانوروں کو بالکل مفت حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اور یہ ٹاسک کسی دوسرے محکمے کی معاونت کے بغیر تنہا محکمہ لائیو سٹاک نے انجام دیا ہے ۔
سیلابی علاقوں میں مویشیوں کے لئے 17 لاکھ کلو گرام ونڈا فراہم کیا گیا جبکہ سیلابی پانی می بہہ جانے والے مویشیوں کی متاثرہ مالکان کے نقصانات کے ازالہ کے لئے لائیو سٹاک فارمز سے انہیں ایک بھیڑ بکری کے مقابلے میں تین اور ایک گائے بھینس کے مقابلے میں دو گائے بھینس دی گئیں۔(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام جانوروں و مویشیوں کو مختلف بیماریوں کے اندرونی و بیرونی کرموں سے پاک کرنے کے لئے ڈی ورمنگ کے سلسلے میں فیلڈ ٹرائلز مہم کا افتتاح جڑانوالہ روڈ پر چک نمبر 227 ر ب کراڑہ میں کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پرایم پی اے چوہدری رضا نصرالله گھمن مہمان خصوصی تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اعجاز خالق ‘ ای ڈی او زراعت ڈاکٹر اشتیاق حسن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ملک نواز ‘ ڈی ایل او ڈاکٹر حیدر علی خاں ‘ ایم ڈی بیڑ ٹریڈرز انٹرنیشنل اختر شب خیز اور دیگر ویٹرنری ڈاکٹرز ‘ عمائدین علاقہ ‘لائیو سٹاک فارمرز اور دیہی عوام کثیر تعداد میں اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوبر ‘ دودھ اور بلڈ کے سمیپل کے ذریعے جانوروں کی بیماریوں سے متعلق پنجاب کے ہر ضلع کا سروے مرتب کرکے علاج کے لئے وسیع مہم کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ پیٹ کے کیڑوں اور چیچڑ کے باعث بڑے جانور میں آدھا کلو دودھ کم ہو جاتا ہے جس کے باعث ایک ماہ میں 31 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ وہ محکمہ لائیو سٹاک کی سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ ڈی ایل او ڈاکٹر حیدر علی خاں نے بتایا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایات پر جانوروں کو پیٹ کے کیٹروں سے محفوظ بنانے کے لئے یونین کونسل فیلڈ ٹرائلز کے آمدہ نتائج کے مطابق اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعداد اور اعلی نسل کے مویشیوں کے اعتبار سے فیصل آباد کو سرفہرست مقام اور اسی ضلع کو مویشیوں کے دودھ اور خوبصورتی میں مختلف مقابلوں میں انعامات جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔لائیو سٹاک فارمر عبدالخالق نے لائیو سٹاک کی ترقی و تحفظ کے لئے محکومت پنجاب کی انقلازبی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات مویشی پال حضرات کی خوشحالی کے لئے قابل ستائش ہے ۔تقریب سے زونل مینجر ( بی ٹی آئی ) محمد یاسین اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے مویشیوں کی دیکھ بھال اور نشو و نما کے سلسلے میں مفید مشورے دئیے جبکہ اس موقع پر ویٹرنری ڈاکٹر روبی تبسم نے فارمرز کی آگاہی کے لئے جانوروں کی منہ سڑی بیماریوں سے متعلق گھریلو سطح پر آسان طریقہ سے ٹیسٹ کرکے دکھایا ۔ اس سے قبل فیتہ کاٹ کر اور جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر مہم کا افتتاح کیا گیا ۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر