پی سی بی نے شعیب اختر کو نفسیاتی مریض ثابت کرکے ایک بار پھر سزا معاف کرنے کی پالیسی ترتیب دیدی

جمعرات 4 اکتوبر 2007 16:18

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2007 ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کو نفسیاتی مریض ثابت کرکے ایک بار پھر سزاء معاف کرنے کی پالیسی ترتیب دے لی ۔ شعیب اختر کے بیان اور مینجر کی رپورٹ پر انکی ذہنی صحت کا معائنہ کروایا جائے گا جس میں انہیں واقعاتی نفسیاتی مریض ثابت کرکے آصف کے کیخلاف جارحانہ کارروائی کو نفسیاتی حادثہ قرار دیگر انکی سزا ء انتہائی کم کردی جائے گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابقشعیب اختر کو نفسیاتی مریض ثابت کرکے ایک بار پھر سزاء معاف کرنے کی پالیسی ترتیب دے لی ۔ شعیب اختر کے بیان اور مینجر کی رپورٹ پر انکی ذہنی صحت کا معائنہ کروایا جائے گا جس میں انہیں واقعاتی نفسیاتی مریض ثابت کرکے آصف کے کیخلاف جارحانہ کارروائی کو نفسیاتی حادثہ قرار دیگر انکی سزا ء انتہائی کم کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر کا کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی ہفتے کو جب شعیب اختر کا بیان ریکارڈ کرے گی تو اس کے سامنے منیجر طلعت علی کی رپورٹ بھی اہم ہوگی جس میں تجویز کی گئی ہے کہ شعیب اختر کا علاج ماہر نفسیات سے کرایا جائے۔شفقت نغمی،ندیم اکرم اور ذاکر خان پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری کمیٹی نے شعیب اختر کو محمد آصف کو بیٹ مارکر زخمی کرنے کے کیس میں لاہور میں طلب کیا ہے۔

پانچ دن قبل انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیاتھا۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلعت علی ملک نے جوہانسبرگ میں افسوس ناک واقعے کے بعد پی سی بی کو جو رپورٹ دی ہے اس کے مطابق شعیب اختر کو بڑی سزا دینے کے بجائے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے اور چند میچوں کی پابندی لگا کر چھوڑ دیا جائے۔تاہم طلعت علی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر کی کونسلنگ کرائی جائے۔اور ان کا علاج ماہر نفسیات سے کرایا جائے۔کیوں کہ بعض اوقات وہ غصے پر قابو پانے میں ناکام رہتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کیس کا فیصلہ 8اکتوبر سے پہلے بھی آسکتا ہے۔اس کیس میں منیجر کی رپورٹ اہم ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط