عراق میں بار بار تعینات کئے جانے والے امریکی فوجی ڈیپریشن کا شکار ہو گئے،جنگ زدہ ملک میں تین سے چار مرتبہ ڈیوٹی کر نے والے فوجیوں کی دماغی صحت انتہائی خراب ہے، اخلاقیات کم ذہنی تناؤ زیادہ ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

پیر 7 اپریل 2008 13:30

عراق میں بار بار تعینات کئے جانے والے امریکی فوجی ڈیپریشن کا شکار ہو گئے،جنگ زدہ ملک میں تین سے چار مرتبہ ڈیوٹی کر نے والے فوجیوں کی دماغی صحت انتہائی خراب ہے، اخلاقیات کم ذہنی تناؤ زیادہ ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2008ء) عراق میں امریکی فوجیوں کی باربار تعیناتی سے ان کی صحت کو خطرہ لا حق ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی حکام کے حوالے سے جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی کمی کا منصوبہ پورا نہ ہونے اور بغداد میں موجود فوجیوں کو بار بار ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکام جاری کر نے سے جوانوں کی صحت کا مسئلہ درپیش ہے ۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق عراق میں تیسری اور چوتھی مرتبہ تعینات کئے جانے والے فوجیوں میں ذہنی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ڈپریشن جیسی بیماری کا شکار ہورہے ہیں فوج کے سینئر اہلکار کی جانب سے پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 2003ء میں عراق پر حملے کے بعد سے پانچ لاکھ 13ہزارامریکی فوجیوں کو تعینات کیا جا چکا ہے ان میں سے ایک لاکھ 97ہزار فوجی ایسے ہیں جنہیں عراق میں ایک سے زائد مرتبہ تعینات کیا گیا ہے اور 53ہزار فوجی تین سے چار مرتبہ عراق میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنگی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عراق میں تین سے چار مرتبہ ڈیوٹی کر نے والے فوجیوں کی دماغی صحت انتہائی خراب ہے ان میں اخلاقیات کم ذہنی تناؤ زیادہ ہے جس کی وجہ سے متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں عراق میں تین سے چار دفعہ تعینات رہنے والے فوجیوں میں نید کی کمی کی بھی شکایت پائی گئی ہے جبکہ عراق میں اتحاد ی فوج کے سربراہ جنرل پیٹریس فوجیوں میں ذہنی تناؤ کی اطلاع کو نظر انداز کر نے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ عراق جنگ میں 2003سے اب تک 4ہزار امریکی فوجی مختلف وجوہات کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی