بھارت میں پولیو وائرس کی پھر نشاندہی، حیدر آباد میں ہائی الرٹ

جمعرات 16 جون 2016 14:02

حیدرآباد دکن۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) بھارتی شہر حیدرآباد میں سوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد سات ملین آبادی والے اس شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں صحت کے شعبے کے اعلیٰ اہلکار راجیشور تیواری کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث اب ایک بھرپور پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس میں چھ ہفتے سے تین برس کے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حیدر آباد کے 24 حساس علاقوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔2014 میں بھارت کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا تھا۔ بھارت میں پولیو کا آخری کیس مشرقی بنگال میں 2011 میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

راجیشور تیواری نے حیدر آباد کے شہریوں سے کہا ہے کہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور پولیو ویکسینیشن تمام بچوں کو دی جائیں گی تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو وائرس سے متاثر نہ ہو۔

صوبائی انتظامیہ نے حیدر آباد میں 750 اور قریبی رانگا ریڈی ضلع میں 122 ویکسینیشن سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہر بچے کو پولیو ویکسین دی جا سکے۔ راجیشور تیواری کا کہنا ہے کہ اس پولیو مہم میں عالمی ادارہ صحت، سرکاری ملازمین، یونیسیف اور روٹری کلب حصہ لیں گے۔حیدر آباد کی کل آبادی 6.8 ملین ہے اور اس شہر کو اکثر ’سائبرآباد‘ کہا جاتا ہے کیوں کہ اس شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کئی بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ مائیکرو سافٹ، ایکسینچر، ویرائزن اور اوریکل کے ہیڈ کوارٹر بھی اسی شہر میں قائم ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی