امریکہ القاعدہ اور طالبان کی آڑ میں پاکستانی عوام و محنت کش طبقہ کا قتل عام کرنا چاہتا ہے، صدرخان زمان

منگل 24 مارچ 2009 16:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ ۔2009ء) متحدہ لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان جنرل سیکرٹری عبدالمعروف آزاد اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں امریکہ کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں جارحیت اور قبائلی علاقوں کے بعد بلوچستان اور خصوصا کوئٹہ میں ڈراؤن حملوں کی پالیسی کا اعلان کرنے اور اس خطہ میں عالمی دہشت گردی کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ القاعدہ اور طالبان کی آڑ میں پاکستانی عوام و محنت کش طبقہ کا قتل عام کرنا چاہتا ہے جیسے اس نے قبائلی علاقوں میں 2001تا 2009تک نو سالوں میں صرف نو القاعدہ یا طالبان کے لیڈر مارے ہیں اور یہ ان کی اپنی رپورٹ ہے جبکہ ہزاروں عوام و محنت کش طبقہ ان حملوں کا نشانہ بنے اور لاکھوں بے گھر ہوئے ایسی صورتحال میں صاف ظاہر ہے کہ امریکہ القاعدہ و طالبان کا خاتمہ نہیں چاہتا بلکہ وہ اسے خطہ میں اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے بدامنی انتشار خوف وہراس کی فضا قائم کرنا چاہتا ہے اور اپنے امریکی عوام جو کہ اس فرسودہ نظام اور شدید معاشی بحران کے خلاف احتجاجی تحریکوں میں نکل رہے ہیں ان کی توجہ وہاں پر بیروزگاری مہنگائی اور محنت کش طبقہ و عوام کا ستحصال شدید سے شدی کرنے سے ہٹانے کیلئے اور اس سرمایہ دارانہ نظام کو بچانے کیلئے پوری دنیا پر جنگیں مسلط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ امریکہ کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے راہنماؤں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ممکنہ ڈراؤن حملوں کے خلاف محنت کش طبقہ عوام اس بار شدید مزاحمت کریں گے اور اس کیلئے محنت کشوں کی فیڈریشن یونینز و دوسرے سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور بلوچستان بھر اور پورے ملک میں امریکہ کی اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی جائے گی لہذا اب محنت کش طبقہ اور ان کی فیڈریشنز یونینز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشی لڑائی کے ساتھ سیاسی عمل میں بھی اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط