بھارتی اداکار و سیاستدان کمل ہاسن نے کشمیر میں ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا

افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ فوجی کشمیر میں مرنے کیلیے جارہے ہیں۔بھارت کو آخر ڈر کس بات کا ہے ، وہ کشمیر میں استصواب رائے کیوں نہیں کراتا،کمل ہاسن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 22:12

بھارتی اداکار و سیاستدان کمل ہاسن نے کشمیر میں ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :معروف بھارتی اداکار و سیاستدان کمل ہاسن نے کشمیر میں ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و ستم کی داستانیں 7دہائیوں پر محیط ہیں ۔ان 70 سالوں میں بھارتی فوج نے بربریت کی وہ وہ داستانیں رقم کیں جن کو سن کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ان 70سالوں میں وادی کشمیر کی آزادی کی تحریک بہت سے نشیب و فراز سے گزری تاہم کوئی بھی ظلم اور دباو کشمیری عوام کی اس جدوجہد کو دبا نہ سکا۔

بھارت فوج نے ہر حربہ اپنا کر دیکھ لیا تا ہم اس حوالے سے انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی۔گزشتہ دو دہائیوں میں جتنا عروج تحریک آزادی کشمیر کو برہان وانی کی شہادت کے بعد ملا اسکی مثال نہیں ملتی۔یہ تحریک اب ایک ایسا طوفان بن چکا ہے جس کو روکنا بھارتی فوج کے بس کا کھیل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھارت فوج کے اکثر افسران بھی حقیقت کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں تاہم بھارت اپنی ڈھٹائی اور اٹوٹ انگ کے راگ الاپنے سے باز نہیں آتا۔

یہاں تک کہ بھارت کی یہ غیر انسانی ضد اب تک سینکڑوں کشمیریوں کی جان لے چکی ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے ،رپورٹ جاری کردی ہے۔بھارت نے اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اپنی غلطی سدھارنے کی بجائے اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی مسترد کر چکا ہے۔تاہم اب بھارت کے اندر سے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھنے لگی ہے۔

بھارتی تجزیہ کار اس بات کے قائل ہو چکے ہیں کہ بھارت اپنے سیاہ کرتوتوں کے باعث وادی میں اپنی گرفت کھو چکا ہے۔پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت میں بھی یہ بحث ایک بار پھر عروج پر پہنچ چکی ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو سنجدہ انداز میں لے کر اسکا کوئی مستقل حل نکالا جائے۔ بھارتی فوج کے سابق جرنیل سابق بھارتی فوجی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل (ر) دیپندرا سنگھ ہوڈا کا کہنا تھا کہ اس وقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے ہیں تاکہ کشمیر کے مسئلے کا مکمل حل نکالا جا سکے۔

دوسری جانب معروف بھارتی سیاستدان اور اداکار کمل ہاسن نے کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا۔کمل ہاسن نے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کر دیا۔کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ فوجی کشمیر میں مرنے کیلیے جارہے ہیں۔بھارت کو آخر ڈر کس بات کا ہے ، وہ کشمیر میں استصواب رائے کیوں نہیں کراتا۔

ممبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں