- Home
- International
- News
- موصل میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن ، شہریوں کا وحشیانہ قتل عام، تازہ لڑائی کے دوران 500 عام شہری ..
موصل میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن ، شہریوں کا وحشیانہ قتل عام، تازہ لڑائی کے دوران 500 عام شہری قتل
جوڈیشل کونسل نے شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے اور شہریوں کے وحشیانہ قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
ہفتہ 25 مارچ 2017 15:07
(جاری ہے)
کونسل نے مغربی موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم گذشتہ دو دنوں سے شہری دفاع کے عملے کے ذریعے متاثرین تک رسائی کا مطالبہ کررہے ہیں مگرہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرے گئے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب عالمی اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے دو روز پیشتر نیو موصل میں تین رہائشی عمارتوں پر بم باری کرکے 230 خواتین اور بچوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔درایں اثنا عراقی عسکری عہدیداروں نے مغربی موصل میں ساحل سمندر کے دائیں طرف فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے خلاف ایک نئے حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی جنگی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے تاکہ عام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مغربی موصل سے دو سو ساٹھ عام شہریوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان میں بیشتر شہری مکانات کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے ہیں۔عراقی فوج کی کوئک رسپانس فورس کے ترجمان کیپٹن عبدالامیر المحمداوی نے بتایا کہ فوجی کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ آنے والے چند روز میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔عراقی وفاقی پولیس کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز داعش کے خلاف جنگ کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت گوریلا آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔عراقی انسانی حقوق آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شہری دفاع کے عملے نے حالیہ ایام کے دوران 500 عام شہریوں کی لاشیں ملبے سے نکالی ہیں۔آبزرویٹری کے ایک عہدیدار نے الحدث ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیو موصل، وادی العین، رجم حدید، جامع فتحی العلی اور الیرموک کالونی میں سڑکیں اور گلیاں لاشوں سے بھری پڑی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی اتحادیوں کا خیال ہے کہ مغربی موصل میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار داعش ہے جس نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم
عراق میں امریکی اتحادی افواج کی بیس پر راکٹوں سے حملہ
عراقی خاتون اینکر نے صبر اور حوصلے کی نئی مثال قائم کر دی
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر پھر سے راکٹوں سے حملہ
ایران کی جانب سے مبینہ طور پر بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ
عراق میں خاتون وزیر تعلیم کے داعش سے تعلق نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا
عراق کے وزیر اعظم کا شہر تلعفر کی مکمل آزادی اور صوبہ نینوا سے داعش دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیئے ..
عراق : تلعفر اور مضافات کو داعش سے آزاد کرانے کا ایک اور اعلان
داعش کے خلاف عراقی فورسز کا پیچیدہ آپریشن شروع
عراقی فورسز نے تل عفر کے نواح میںداعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا
حیدر العبادی نے حزب اللہ کی داعش کے ساتھ ڈیل مسترد کردی
حیدر العبادی نے حزب اللہ کے داعش کے ساتھ معاہدہ مسترد کردیا
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ