مکہ المکرمہ کے 15 منزلہ ہوٹل میں آگ ، 600حاجی باحفاظت نکال لیے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 14:43

مکہ المکرمہ کے 15 منزلہ ہوٹل میں آگ ، 600حاجی باحفاظت نکال لیے گئے
مکہ المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز مکہ المکرمہ کے 15 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس میں سے 600 حاجیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

مکہ کے سول دفاع کے ڈرائکٹر جنرل میجر نیف ال شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کہ کل 15 منزلیں ہیں اور آگ 8ویں منزل میں لگےہوئے ایک ائیر کنڈیشنرمیں خرابی کی وجہ سے لگی تاہم فوری اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں ہوٹل میں رہائش پذیر مصری اور یمینی حاجیوں کو نکالنے میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال ہوٹل کی تمام کی تمام منزلیں خالی کرا لی گیئں ہیں تاکہ مزید کسی خطرے سے بچا جا سکے اور آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہوٹل کی انسپیکشن کر رہی ہیں ۔انسپیکشن کے بعد حاجیوں کو دوبارہ ہوٹل جانے کی اجازت دی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں