گزشتہ برس مکہ مکرمہ ریجن میں آتشزدگی کے 4086 واقعات ہوئے
سعدیہ عباس جمعہ 16 مارچ 2018 09:09
(جاری ہے)
الحسینی نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برس 1438ھ کی ابتدائی ششماہی میں مکہ مکرمہ ریجن میں آتشزدگی کے 4086واقعات ہوئے جبکہ ریاض میں 3599،مشرقی ریجن میں 2675 واقعات ریکارڈ ہوئے۔
الحسینی نے بتایا کہ شہری دفاع کے ہنگامی یونٹ متاثرہ مقام پر 5سے 6منٹ میں پہنچ جاتے ہیں جبکہ نسبتاً دور کے علاقوں میں یہ دورانیہ 15 منٹ تک کا ہوتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھرو ںمیں فائر الارم کی تنصیب کروائیں تاکہ قبل از وقت بڑی مصیبت سے بچا جاسکے۔ اس ضمن میں شہری دفاع ، ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے انتباہی ایس ایم ایس ارسال کرنے کا بھی ا رادہ رکھتی ہے۔ شہری دفاع کے ڈائریکٹر الحسینی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہری دفاع کی گاڑیو ںمیں انتہائی جدید اور حساس کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے جس کے ذریعے حادثات کے مقام کی تصویر کشی اور فلمبندی کی جاسکے گی۔ کیمروں کا مقصد حادثات کے مقام پر جمع ہونے والوں کی نشاندہی کی جائے جن کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہوتی ہیں۔ بعدازاں ان افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ اداروں کے سپر د کردیا جائیگا۔ الحسینی نے مزید کہا کہ ایسے افراد جو متاثرہ مقامات پر ہجوم کی صور ت میں کھڑے ہوتے ہیں ان سے امدادی کارروائیاں متاثر ہوتی ہیں جو کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہیں۔الحسینی نے گزشتہ برس کے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے گزشتہ برس 1438ھ کی پہلی ششماہی میں 85751آپریشنز کئے جبکہ ان حادثات میں 809افراد جاں بحق اور 3070افراد زخمی ہوئے جبکہ ان حادثات میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ74کروڑ 90لاکھ 74 ہزارریال رہا۔متعلقہ عنوان :
مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
مخصوص ممالک کے رہائشیوں کیلئے عمرہ کرنا مزید آسان ہوگیا
مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ ہمراہ لا نے پر پابندی عائد
مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں ماسک کی پابندی کی ہدایت کردی گئی
حاجیوں کیلئے رہائشی اجازت ناموں کی درخواستوں کی وصولی شروع
مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں 3 مقامات پر آرام نہ کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کا آئندہ حج عازمین کیلئے 21 ہزار بسیں چلانے کا اعلان
عمرہ زائرین کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ
مکہ مکرمہ و دیگر مقدس مقامات پر سکوٹر اور سائیکل چلانے کی اجازت
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ