لو سے متاثرہ حاجیوں اور معتمرین کے علاج کے لیے منفرد آلہ ایجاد

اس آلے کی بدولت لو سے متاثرہ شخص 10 منٹ کے اندر بھلا چنگا ہو جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 2 مئی 2019 12:44

لو سے متاثرہ حاجیوں اور معتمرین کے علاج کے لیے منفرد آلہ ایجاد
مکّہ مکرمہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 2 مئی 2019ء) رواں سال حج باری تعالیٰ موسم گرما میں آئے گا۔ جبکہ آئندہ برسوں میں بھی حج شدید گرمی کے موسم میں آئے گا۔ حج اور عمرہ کے موقع پر ہزاروں زائرین لو کا شکار ہو کر شدید بیمار ہو جاتے ہیںاور اکثر مذہبی فرائض ادا نہیں کر پاتے اور کئی خالقِ حقیقی سے جا مِلتے ہیں۔ تاہم سعودی محکمہ صحت کی جانب سے ایک خوش خبری سُنائی گئی ہے۔

اب لو سے متاثرین حاجیوں کا بروقت علاج ہو سکے گا اور وہ دِنوں میں نہیں ، گھنٹوں میں نہیں، بلکہ 10منٹ کے اندر ٹھیک ٹھاک ہو کر دوبارہ سے اپنے مناسکِ حج ادا کر سکیں گے ۔ لو کے علاج کا یہ طبی آلہ اس بار حج کے موقع پر استعمال میں لایا جائے گا۔اس آلے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں استعمال ہونے والے عناصر جراثیم پروف ہیںجس کے باعث ایک حاجی کی بیماری دُوسرے حاجی میں منتقل نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق حج سیزن میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں جمع ہونے والے حاجیوں کی کثیر تعداد لو کے تھپیڑوں سے بیمار پڑ جاتی ہے۔ لو سے سب سے زیادہ متاثر افراد منیٰ میں ہوتے ہیں۔ حج انتظامیہ کی جانب سے لو سے متاثرین کی صحت یابی کے لیے دِن رات ایک کر دیئے جاتے ہیں۔ طبی ٹیمیں ہر وقت حاجیوں اور معتمرین کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

لو سے بچاﺅ کا یہ آلہ دو دو سعودی ڈاکٹروں حاتم بن عبدالعزیز خوقیر اور نادر بن حمزہ مطیرنے یہ آلہ تیار کیا ہے جو منیٰ، مزدلفہ، عرفات اور مکّہ مکرمہ کے اسپتالوں میں حج اور عمرہ کے دوران لو سے متاثرین کا علاج کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے تجربے سے فائدہ اُٹھا کر لو کے متاثرین کی پریشانی ختم کرنے کے لیے یہ قابلِ قدر آلہ ایجاد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں