مکّہ مکرمہ کے مشہور ہسپتال میں اس بار حاجیوں کے دِل کے 787 آپریشن کیے گئے

یکم ذوالقعدہ سے تیرہ ذوالحجہ تک ہونے والے ان آپریشنوں میں 42 اوپن ہارٹ سرجریز اور دیگر کے 745 کیس ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 22 اگست 2019 11:13

مکّہ مکرمہ کے مشہور ہسپتال میں اس بار حاجیوں کے دِل کے 787 آپریشن کیے گئے
مکّہ معظمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 اگست 2019ء( سعودی وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بار حج سیزن کے موقع پر مکّہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں حجاج کرام کے امراضِ قلب سے متعلق 787آپریشن کیے گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی کے مطابق کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں روزانہ کی بنیادوں پر دِل کے خصوصی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق یکم ذوالقعدہ سے تیرہ ذوالحجہ تک ہونے والے ان آپریشنوں میں 42 اوپن ہارٹ سرجریز اور دیگر کے 745 کیس ہیں۔

اس طبی مرکز کو امراض قلب اور اوپن ہارٹ سرجری کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کا حامل ادارہ تسلیم کی جاتا ہے۔ جہاں پر موجود ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ مہارت سے مالا مال ہے۔ خصوصی نگہداشت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں اس ادارے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس بار سعودی حکومت کی جانب سے حج پر آئے تمام حاجیوں کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں مفت علاج اور آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ایسی ہی ایک مصری لڑکی بھی تھی۔ 16 سالہ مصری دوشیزہ کے سر میں پھوڑا نکلنے کے باعث اس کی بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی تھی۔ جبکہ دائیں آنکھ کی بینائی بھی بہت کم رہ گئی تھی۔ جب وہ حج کے لیے آئی تو اسے فوری طور پر مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ جہاں اس کی کھوپڑی کے آپریشن کے ذریعے رسولی نکال دی گئی۔

جس کے بعد اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔میڈیکل سٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ رسولی کے باعث متاثرہ بینائی والی لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اعصابی مرکز منتقل کیا گیا جہاں اس کا بہت کم مُدت کے اندر علاج مکمل کر لیا گیا۔ یہ آپریشن میڈیکل کمپلیکس میں نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈاکٹر محمد غازی عبدہ کی قیادت میں کیا گیا جو سات گھنٹے تک جاری رہا اور کامیاب ہونے کے بعد مصری کم سن دوشیزہ کی دونوں آنکھوں کی بینائی پوری طرح واپس آ گئی۔سعودی عرب کی جانب سے فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے پر مصری حاجن نے مملکت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں