گروسری سٹور سے چوری کرنے پر 3 سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 30 اکتوبر 2017 13:58

گروسری سٹور سے چوری کرنے پر 3 سعودی شہری گرفتار
مدینہ منورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اکتوبر2017ء ) سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ کی پولیس نے العیص کمشنری کے ایک گروسری سٹور میں چوری کرنے والے 3 مقامی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ رات کے وقت سامان خریدنے کیلئے آئے تھے، دکاندار کو باتوں میں لگاکر سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔ گرفتارہونے والوں کی عمریں 17 سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ پولیس نے شکایت ملتے ہی دکاندار سے ان افراد کے خاکے بنوانے کو کہا ۔ جیسے ہی پولیس کے پاس خاکے آئے پولیس نے تحقیقات کر کے ان تینوں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں