صرف ایک ہفتے میں 75 لاکھ افراد کی مسجد نبویﷺ آمد

انتظامیہ نے زائرین کو فراہم کی گئی خدمات کے اعداد و شمار جاری کردیئے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 26 جولائی 2023 16:44

صرف ایک ہفتے میں 75 لاکھ افراد کی مسجد نبویﷺ آمد
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جولائی 2023ء ) صرف ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 75 لاکھ افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کہنا ہے ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 75 لاکھ 36 ہزار 737 افراد نے نماز ادا کی، جنہیں انتظامیہ کی جانب سے تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں، روضہ رسول پر حاضری کے لیے 4 لاکھ 96 ہزار 533 زائرین کو موقع دیا گیا، ایک لاکھ 33 ہزار957 زائرین کو ریاض الجنہ میں نماز کا موقع دیا گیا جب کہ ایک لاکھ 23 ہزار 301 زائر خواتین کو مقررہ اوقات میں ریاض الجنہ میں نماز کی سہولت فراہم کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ 41 ہزار 660 نے مسجد نبوی ﷺ میں مختلف مجالس میں شرکت کی، فیلڈ آگہی سروس سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 2 ہزار 859 افراد مستفید ہوئے، ایک ہفتے میں 5 ہزار 753 زائرین نے مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر سے متعلق منعقدہ نمائش دیکھی اور 18 ہزار 50 نے مسجد کی لائبریری سے فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے میں 72 ہزار 672 آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں، 55 ہزار 825 روزے داروں کو افطار پیکٹ فراہم کیے، ایک لاکھ 59 ہزار 916 زائرین نے گالف گاڑیوں اور وہیل چیئرز سروس سے فائدہ اٹھایا، 62 ہزار 728 تحائف زائرین میں تقسیم کیے گئے، اس کے علاوہ زائرین کو فوری ترجمے کی سہولت بھی دی گئی، دینی معلومات اور مختلف مقامات کے بارے میں سوالات کے جواب فراہم کیے گئے، بزرگوں اور معذوروں کو وہیل چیئرز مہیا کی گئیں۔

 

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں