مدینہ منورہ کی سڑک پر بڑے سانپ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے

سانپ کو خاموشی سے زمین پر پڑے دیکھا گیا‘ جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 اگست 2023 17:06

مدینہ منورہ کی سڑک پر بڑے سانپ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 اگست 2023ء ) مدینہ منورہ کی سڑک پر بڑے سانپ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ العربیہ نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں القطامی کے علاقے میں مقامی شہریوں نے ایک بڑا سانپ خاموشی سے زمین پر پڑا دیکھا گیا، جس کا ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بارے مین کہا جارہا ہے کہ یہ سانپ کسی کے پاس تھا، جس نے اس سے جان چھڑانے کے لیے اسے یوں سڑک پر چھوڑ دیا۔

اس حوالے سے ٹاکسیکولوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نہار الرویلی نے بتایا کہ اس قسم کے سانپ زہریلے نہ ہونے کے باوجود خطرناک ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے دانت تیز ہوتے ہیں اور اس کے کاٹنے سے ناصرف گہرے زخم اور جسم کی جھلیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ اس سے خون کی نالیوں اور اعصاب میں بیکٹیریل انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)


بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے ابھا میں ایک چھ سالہ بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی تھی، یہ المناک واقعہ مملکت کے علاقے ابھا میں ایک گھر میں پیش آیا، جہاں چھ سالہ تمارا عبدالرحمان کو سانپ نے ٹوائلٹ میں ڈسا جس کے بعد اسے عسیر کے مرکزی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا مگر وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔

تمارا کے والد نے بتایا کہ سانپ نے واش روم میں بچی کا تعاقب کیا، بچی کم سن ہونے کی وجہ سے سانپ کے خطرے کو بھانپ نہیں سکی، گھر میں کسی کو یہ یقین نہیں تھا کہ سانپ جیسا موذی جانور غسل خانے میں گھس سکتا ہے، تاہم سانپ کی ڈسی بچی کو فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد دی گئی مگر اس وقت تک سانپ کا زہر اس کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں