غیر ملکی ملازمہ پورے سعودی خاندان کو لوٹ کر فرار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 1 مارچ 2018 14:20

غیر ملکی ملازمہ پورے سعودی خاندان کو لوٹ کر فرار
طائف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں ایک بنگلہ دیشی ملازمہ 70ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے سونے کے زیورات، اپنے کفیل، اسکی بیوی اوربیٹی کے پاسپورٹ چوری کرکے فرار ہوگئی۔سعودی شہری نے ملازمہ کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرادی ہے۔ ملازمہ کے کفیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکا تعلق بنگلہ دیشی جرائم پیشہ گروہ سے ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہری نے  بتایا کہ  واردات سے کچھ عرصہ قبل ملازمہ کے رویئے میں تبدیلی دیکھی جارہی تھی۔ وہ موبائل پر لمبی لمبی گفتگو کرنے لگی تھی اور ایسے لگتا تھا کہ جیسے کچھ چھپانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ ایک پڑوسی نے اطلاع دی تھی کہ اس نے بنگلہ دیشی ملازمہ کو صبح کے وقت گھر سے نکل کر کسی شخص کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ کفیل کی اہلیہ ڈیڑھ برس سے طائف کے کالج میں لیکچرار کے طور پر کام کررہی ہے اورواردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں