سعودی عرب میں اپنی طرز کا منفرد میلہ

طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار السعود کی سرپرستی میں انگور اور انار کا میلہ بدھ سےشروع ہو گا

Sajid Ali ساجد علی منگل 26 ستمبر 2023 14:57

سعودی عرب میں اپنی طرز کا منفرد میلہ
طائف ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 ستمبر 2023ء ) سعودی عرب میں انگور اور انار کا میلہ بدھ کے روز طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار السعود کی سرپرستی میں شروع ہو گا، جس کا مختلف سرگرمیوں کے ساتھ الحوکیر پارک میں انعقاد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس میلے کا مقصد طائف گورنریٹ میں موسمی زرعی مصنوعات کے تنوع کو اجاگر کرنا اور کسانوں کی مدد کرنا اور ان کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے، فیسٹیول میں انگور اور انار کی فصلوں اور مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کے اسٹیج پر چار دنوں تک مختلف اقسام کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے بتایا کہ یہ میلہ طائف میں وزارت کی نگرانی میں منعقد ہوگا، طائف میں وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر ہانی بن عبدالرحمن القادی نے کاشتکاروں کی مدد کرنے اور پیداوار بڑھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت کی خواہش پر زور دیا، اس کے علاوہ تہواروں کے ذریعے ان کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

الخلیف اور القادی نے کہا کہ انہوں نے زرعی شعبے کی ترقی میں طائف کے گورنر کی دلچسپی، زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے حوصلہ افزا اقدامات کی حمایت اور طائف انگور اور انار کے میلے کی اسپانسرشپ کو سراہا، انجیر، چیری، انگور اور انار جیسے پھل طائف میں اگائی جانے والی معروف پیداوار میں سے ہیں، گلاب، جو 700 سے زائد فارموں پر اگائے جاتے ہیں، ایک اور معروف برآمدات ہیں۔

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں