سعودی عمر رسیدہ خاتون کا ذمہ دار شہری ہونے کاشاندار ثبوت

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 6 مارچ 2018 17:10

سعودی عمر رسیدہ خاتون کا ذمہ دار شہری ہونے کاشاندار ثبوت
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2018ء) سعودی عرب میں ایک سعودی معمر خاتون نے بجلی کا ٹرانسفارمر چرانے والوں کو گرفتار کروا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق طائف کمشنری کے علاقے مسرہ میں ایک خاتون اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی کہ اسنے اچانک ایک سفید رنگ کی گاڑی کو وہاں آتے دیکھا جس میں سے 3 افراد اترے جنہو ں نے منہ چھپائے ہوئے تھے ۔ ملزمان نے گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی چھپائی ہوئی تھی۔

انہو ں نے گاڑی سے اتر کر ٹرانسفارمر کھولااور اسے لے گئے ۔

(جاری ہے)

خاتون نے واقعہ کی تمام ویڈیو بنا لی اور اسے سعودی محکمہ پولیس کو دے دیا ۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا اور اس سعودی خاتون کو خوب سراہتے ہوئے باقی شہریوں کو تاکید کی کہ وہ بھی اس خاتون کی طرح ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اسے اپنا فرض سمجھ کر نبھائیں۔ سعودی پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون نے اپنی اور دوسروں کی جان کو مشکل میں نہ ڈالتے ہوئے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا ہے اورذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے اور ایسا ہر شہری کو کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں