دُبئی: بھارتی مینجر کو اپنی بیوی کو طلاق نہ دینے پر دھمکیاں دینے والا گرفتار

ملزم کے منیجر کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 22 مارچ 2019 13:27

دُبئی: بھارتی مینجر کو اپنی بیوی کو طلاق نہ دینے پر دھمکیاں دینے والا گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2019ء) پولیس نے ایک سری لنکن ملازم کو اپنے کو نامرد بنانے کی دھمکیاں دینے پر گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ سری لنکن دُبئی میں خانساماں کے طور پر کام کرتا ہے۔ اُس کا ایک بھارتی شخص کی بیوی کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا جو جمیرہ کے ایک شاپنگ سنٹر میں ڈپٹی مینجر کے عہدے پر فائز تھا۔۔ مینجر کی بیوی اپنے خاوند سے طلاق لینا چاہتی تھی تاہم وہ اس پر راضی نہ تھا۔

اسی بات پر طیش میں آ کر سری لنکن ملزم نے مینجر کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دیں کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے، اگر اُس نے ایسا نہ کیا تو وہ اُسے نامرد بنا دے گا۔ ملزم نے دیگر واٹس ایپ پیغامات میں بھارتی ڈپٹی مینجر اور اُس کی ماں کو دھمکیوں کے علاوہ مغلظات سے بھی نوازا۔

(جاری ہے)

جس پر سری لنکن ملزم کے خلاف ال رفا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی گئی۔

ملزم پر استغاثہ کی جانب سے غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے، آن لائن بلیک میلنگ، دھمکیاں اور گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بھارتی ڈپٹی مینجر نے عدالت کو بتایا کہ جب مُلزم کی جانب سے اُسے اپنی بیوی کو طلاق نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے اور نامرد بنانے کی دھمکیاں دی گئیں تو وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو گیا تھا کہ کہیں ملزم سچ مچ اُسے نقصان نہ پہنچا دے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران واٹس ایپ پر دھمکی آمیز اور نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کر لیا تھا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 10 اپریل 2019ء کو ہو گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں