دُبئی : مالک کی چھوٹے بچی سے غلط حرکات پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار

43 سالہ ڈرائیور نے بچی کو سکول لے جاتے وقت اُسے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 11 مئی 2019 13:50

دُبئی : مالک کی چھوٹے بچی سے غلط حرکات پر پاکستانی ڈرائیور گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 11 مئی 2019ء) پولیس کی جانب سے ایک پاکستانی ڈرائیور کو اپنے مالک کی8 سالہ بچی کے ساتھ غلط حرکات کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت میں استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 43 سالہ پاکستانی ملزم ایک اماراتی فیملی کا گھریلو ڈرائیور ہے۔ اُس کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری مالک کی چھوٹی بچی کو سکول چھوڑنا اور وہاں سے واپس لانا بھی تھا۔

وقوعہ کے روز ملزم بچی کو صبح کے وقت سکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ گاڑی میں بیٹھی بچی کے اکیلے ہونے کا فائدہ اُٹھا کر ملزم نے اُس کے جسم سے چھیڑ چھاڑ کی۔ بچی نے ملزم ڈرائیور کو پرے دھکیلا مگر اُس نے پھر بھی اپنی شرمناک حرکات جاری رکھیں۔ دوپہر کو گھر واپسی کے بعد بچی کی والدہ کو اُس کی گردن پر ایک سُرخ نشان دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

والدہ کے پُوچھنے پر بچی نے بتایا کہ ڈرائیور نے اُس کی گردن پر دانتوں سے کاٹا ہے۔

بچی نے مزید بتایا کہ ڈرائیور پہلے بھی اُس کے ہاتھوں، کندھوں اور ٹانگوں کو چھُوتا رہتا تھا۔ بچی کی والدہ نے ساری بات سُننے کے بعد اپنے خاوند کو بتا دی۔ جس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ 21 مارچ 2019ءکو پیش آیا تھا۔ ملزم نے استغاثہ کی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اُس نے بچی کی گردن کو دانتوں سے کاٹا تھا اور اُس کے جسم کے مختلف حصّوں پر ہاتھ بھی پھیرا تھا۔ ملزم کے خلاف موجود ٹھوس شواہد کی بناءپر اُسے 20مئی کو مقدمے کی اگلی سماعت کے موقع پر سزا سُنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں